اٹھارویں ترمیم واپس لینے کی کوئی تجویز زیرِغور نہیں، مسلم لیگ (ن)

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) نے احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا 18ویں ترمیم واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے سرگودھا ڈویژن کے پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18ویں ترمیم واپس لینے کی کوئی تجویز زیر بحث نہیں ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ ترمیم مکمل ہے اور ہم آئندہ انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے کے بعد اس کی روح پر پورا اتریں گے، اختیارات کی منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی سابق اتحادی جماعت (مسلم لیگ-ن) عام انتخابات کے بعد آئین میں 18ویں ترمیم کو واپس لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ میں اپنے تمام دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 18ویں ترمیم کو واپس لینے کے اس اقدام کا حصہ نہ بنیں جو کہ 1973 کے آئین پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں صرف اپیل اور قائل کر سکتا ہوں، بصورت دیگر پیپلز پارٹی ڈٹی رہے گی اور ایسا نہیں ہونے دے گی۔

مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز نارووال سے پارٹی کے سابق رکن اسمبلی دانیال عزیز کو مبینہ طور پر پارٹی قواعد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ (پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کے بارے میں) دانیال عزیز کے ریمارکس نے نہ صرف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اس سے پارٹی کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے، نوٹس میں دانیال عزیز کو 7 روز کے اندر جواب جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔

دانیال عزیز نے احسن اقبال کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تنقید کی تھی، دانیال عزیز نے سوال کیا کہ جب احسن اقبال پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے تو وہ ریکارڈ توڑ مہنگائی کو کنٹرول کیوں نہ کر سکے؟ ان کی نااہلی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوئی۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ دانیال عزیز اپنے علاقے میں ٹکٹوں کی تقسیم پر خوش نہیں ہیں اور اس لیے احسن اقبال سے ناراض ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس کا بنیادی ایجنڈا قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرگودھا ڈویژن سے آئندہ انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنا تھا۔

اجلاس کی صدارت نواز شریف اور شہباز شریف نے کی، 4 دسمبر کو ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اگلے اجلاس کے حوالے سے ایک اعلان کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

کورونا ویکسین پر سیاست سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا

🗓️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کووِڈ ویکسینیشن پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

امریکہ عراق میں فوجی موجودگی کو تسلیم کرنے کے کوشاں

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  امریکہ عراق میں سیکورٹی افراتفری پیدا کرنے اور عراقی سرزمین

استنبول میں اردوغان کے ہزاروں مخالفین کا مظاہرہ

🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد

قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں حماس کا تازہ ترین موقف

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے

’ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں‘ پی ٹی آئی کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت

🗓️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں اور کارکنوں کو

عمران خان کو کیسے رہائی مل سکتی ہے؟ سہیل وڑائچ کی زبانی

🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی

چین اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات

🗓️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:   چین اور سعودی عرب کےدرمیان اپنی شراکت داری کی تزویراتی

سعودی عرب نے کھیل کے بہانے اپنے گناہوں کو چھپانے کے لیئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کردی

🗓️ 30 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے ملک بھر میں ہونے والی انسانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے