آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا۔ وزیر دفاع

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا، پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا، بھارتی مؤقف کی کسی نے حمایت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ نہیں آسکا، میری تقریر کے بعد بھارتی وفد نے بھی بات کرنے کیلئے وقت مانگا، بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد کردی گئی، آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا ہے، پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی ضد کی، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا، بھارت کیلئے یہ خود ہزیمت ہے، ان کے مؤقف کی کسی نے حمایت نہیں کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاک ایران معاملے پر ابھی رائے نہیں دے سکتا، یہ معاملہ ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا ہے، جب ایران معاملے کی اصل صورتحال سامنے ہوگی تو بات کریں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہت اچھے جارہے ہیں، تعلقات میں کوئی بگاڑ نہیں، ہمارے بھارت کے ساتھ اہم نوعیت کے معاملات چل رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بگاڑ ضرور ہے، بھارت سے معاملات ٹھیک ہونے تک تعلقات نارمل نہیں ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

کثیر الجماعتی کانفرنس کا سندھ کے تحفظات کو دور نہ کرنے پر مردم شماری نتائج قبول نہ کرنے کا انتباہ

?️ 18 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کثیر

صیہونی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی کے بارے میں عیجب و غریب دعوی

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے ابو ظہبی میں تل ابیب کے سفارت

نیتن یاہو کی من مانی سے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ مایوس

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کے زیر حراست امریکی اسرائیلی قیدی عدن الیگزینڈر

حماس کب جنگ بندی قبول کرے گی؟

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بار پھر غزہ

سوڈانی فوج کا ملک کی مرکزی بینک سمیت اہم عمارتوں پر قبضہ 

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

اسمبلی انتخابی اصلاح پر بحث کرے گی

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد

معمول سے کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا

?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے معمول سے کم بارشیں ہونے پر تشویش

صہیونی فوج کا جنوبی غزہ پر راکٹ حملہ

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی دستوں سے تعلق رکھنے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے