آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی ٹی آئی

?️

میرپور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف کامیاب ہوگئی جب کہ ایل اے 12 کوٹلی میں پیپلز پارٹی آگے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میرپور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ایل اے 3 میر پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 85 ہزار 917 ہے، حلقے میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، یہاں اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف کے درمیان ہوا۔

حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار یاسر سلطان چوہدری نے 20 ہزار 142 ووٹ لے کر میدان مار لیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سعید نے 11 ہزار 608 ووٹ حاصل کیے۔آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 کوٹلی میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے، حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے تھے، یہاں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، پی ٹی آئی کے شوکت فرید ایڈووکیٹ اور راجہ ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہوا۔

حلقے کے 198 پولنگ اسٹیشنز میں 188 کے نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری عامر یاسین 23 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری شوکت فرید 17 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے ‏راجہ ریاست 10197 تیسرے نمبر پر ہیں۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت 6 اکتوبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمان کے

سابق چیف جسٹس رانا شمیم پر فرد جرم عائد

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس

بادشاہت پسند وزیر اعظم جو کبھی بادشاہت کے خلاف تھا : ٹرس

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:    کس نے سوچا ہوگا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی

ملک بھر میں 20 ستمبر سے انسدادپولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ

?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم

عراق میں نیا امریکی کھیل

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بغداد حکومت اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور

اسرائیلی جاسوسی کا ایک بڑا اسکینڈل

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: موساد کی اطالوی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں اخبار

کارما کیا ہے اور اس نے موساد کی ناک کیسے رگڑی؟

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کارما ہیکنگ گروپ کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جو صیہونی

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی  کے چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے