?️
راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یورپی یونین سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان ،ای یو ممالک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینےکے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےیورپی یونین سفیرکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور پاکستان،یورپی یونین میں جاری تعاون کےاموربھی زیر غور آئے۔آرمی چیف نے کہا پاکستان ،ای یو ممالک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہم یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کےکردارکی تعریف کرتے ہوئے امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کوعلاقائی پیداوار، لاجسٹکس کا مرکز بننے کے لیے اپنی اسٹریٹجک پوزیشن کا فائدہ اٹھانا چاہیے.ویلتھ پاک
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مستقل پالیسیوں، بہتر انفراسٹرکچر، اور چینی حکام کے
مئی
داسو حملے کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
اگست
بن سلمان کے خوابوں کی مخالفت کرنے پر2 سعودی شہریوں کو50 سال قید کی سزا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت بن سلمان کے نیوم پروجیکٹ کی
ستمبر
روس کے اندر آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیٹو فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: اندازوں کے مطابق اور لبنانی المیادین نیٹ ورک کی
اکتوبر
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ10لاکھ ڈوز لے کر
جون
مصر کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی ظالمانہ ناکہ بندی میں اضافے کے
اپریل
These Foods to Absolutely Avoid If You Want Clear, Glowing Skin
?️ 8 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں، اویس لغاری
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ
ستمبر