آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان  چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کورونا ویکسین  کی فراہمی میں چین کے تعاون کو بھی سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک میں پیشرفت، علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر تازہ پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔آرمی چیف نے کورونا کے خلاف کوششوں میں چین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کے تعاون کو بھی سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چینی سفیر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، چینی سفیر نے افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب آرمی چیف سے ایوان صنعت و تجارت کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں کمرشل اور صنعتی ترقی میں ایوان صنعت کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اقتصادی ماحول سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملکی اقتصادی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے، پاک فوج تاجر برادری کی مکمل حمایت کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں کا کہنا تھا بہتر ماحول سے ملکی اقتصادی صورت حال بہتر ہوئی، تاجروں نے پاک فوج کی محفوظ ماحول کے لیے قربانیوں کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

انسداد پولیو سے متعلق وزیر اعظم کا اہم بیان

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم سے

بسنت کا وقت ختم، اب پتنگ اڑانے پر سخت ایکشن ہوگا۔ عظمی بخاری

?️ 9 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ

متحدہ عرب امارات کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے بارے میں تازہ ترین موقف

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے متحدہ عرب

ٹیکس ہدف میں ناکامی: ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے

?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے

فلپائن کا امریکی فوج کو 4 نئے اڈے فراہم کرنے کا اعلان

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلپائن کی حکومت نے امریکی فوج کو 4 نئے اڈے فراہم

یمنی ماہی گیروں کا ایک گروپ سعودی اتحاد کے ہاتھوں اغوا

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: فیلڈ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آور سعودی

پاکستانی کون ہے؟ فوج کے سربراہ کی زبانی

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نیشنل علما کنونشن

مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے