آرمی چیف سے ترک بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف سے ترک بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

🗓️

راولپنڈی(سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی  ملاقات کے دوران  علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی سمیت  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے تربیت اور انسداد دہشتگردی میں عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ترک بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور افغان صورتحال، بارڈرمینجمنٹ سمیت علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پرزور دیا جب کہ اس دوران فریقین نے تربیت اور انسداد دہشتگردی میں عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے  مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمارے تعلقات کی جڑیں گہری ،ثقافتی اورمذہبی وابستگیوں میں جڑی ہوئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

2022 میں سچ خبریں ویب سائٹ پر جو بین المللی خبریں زیادہ پڑھی گئیں

🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:2022 کا سال دنیا بھر میں کافی اتار چڑھاؤ کے ساتھ

تمام محاذوں پر جنگ بند ہونی چاہیے: ہاریٹز

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل کو تمام محاذوں پر جنگ

برطانوی لیبر پارٹی کے ارکان نے غزہ کے لیے کیا کیا؟

🗓️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت

عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی نیٹ ورک سی این این نے اطلاع دی ہے کہ

ایران امت مسلمہ کے لیے کیا کر رہا ہے؟یمنی رہنما کی زبانی

🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا

صیہونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے

پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: وزیر خارجہ

🗓️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا گیا

🗓️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} کرپٹ مافیا کی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے