?️
لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ایسا ہی چلنے کے جو اسباب ہیں اس کے ہم سب ذمہ دار ہیں، اس میں ہم سب نے حصہ ڈالا ہے، 70، 80 سالوں میں ہم یہ طے نہیں کر پائے کے ہم اس کو کس طرح چلائیں گے۔
آرٹس کونسل الحمرا میں جاری تھنک فیسٹ کے دوسرے روز اہم سیشن ”کیا ایسے ہی چلے گا؟“ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے شرکت کی، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہاں فیل ہوگئے ہیں کہ آج یہ نا امیدی ہمارے آگے سوال بن کر کھڑی ہے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ یہ ملک انتخابات کے نتیجے میں دو لخت ہوا، اس ملک میں انتخابات کے نتیجے میں مارشل لا لگا، جب اس ملک میں کبھی الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کیے گئے، اسی وجہ سے یہاں پر پولیٹیکل سپیس کم ہوئی ہے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں اس ملک کے وزیراعظم کو نشانہ نہ بنائیں، پچھلے پانچ سال اپوزیشن میں بہت ٹف ٹائم رہا، جمہوریت صرف جیتنے کا نام نہیں ہے، جمہوریت انارکی کا نام نہیں ہے، جمہوریت ہار کو تسلیم کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ خرابی سیاستدان میں ہے ہمیں اسے ٹھیک کرنا ہوگا، پارلیمنٹ مسائل کے حل کی جگہ ہے لیکن وہاں کتابیں پھاڑی جاتی ہیں، وہاں شور شرابہ، ہنگامہ آرائی، گھیراؤ ہوتا ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر قبضہ کر لیا گیا ہے، ہم سیاستدانوں کو خود کو ٹھیک کرنا ہوگا، سپریم کورٹ نے ہمیشہ غلط کردار ادا کیا، سپریم کورٹ خود آئین کو روندتی رہی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ سب ایسا اس لیے چل رہا ہے ملک میں سپریم کورٹ نے آئین کو روندا، 20، 25 جو سیاسی جماعتوں کے لائرز تھے ان کو کسی بھی کورٹ میں اٹھا کر جج کر لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کو بہتر کرنا ہے تو ماضی کو بھی دیکھنا ہوگا، میں تاریخ کا طالب علم ہوں، پاکستان کے تمام انتخاںات میں کبھی کسی کو ہار کو تسلیم کرتے نہیں دیکھا، کیا سیاسی لوگ ہار تسلیم نہیں کرسکتے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی پہلی باقاعدہ گنتی سے پتہ چلتا
نومبر
امریکی وزیر دفاع آئی سی یو میں منتقل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے والے امریکی وزیر دفاع کو
فروری
بیروت میں صیہونی مظالم اور لبنانی حکومت کے لیے ایک انتباہی اشارہ
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عیدالاضحی کے موقع پر بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونیوں
جون
کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 27 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
افغانستان کے اندرونی معاملات کا امریکہ سے کوئی ربط نہیں
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
جنوری
واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کا خطرہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ٹیلی گرام کے مالک کا کہنا ہے کہ یکرز واٹس ایپ
اکتوبر
کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 15 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی
فروری
شہباز شریف خصوصی دعوت پر30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم
اکتوبر