آج تک ہم طے نہیں کر پائے ملک کو کس طرح چلائیں گے۔ ملک احمد خان

ملک احمد خان

?️

لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ایسا ہی چلنے کے جو اسباب ہیں اس کے ہم سب ذمہ دار ہیں، اس میں ہم سب نے حصہ ڈالا ہے، 70، 80 سالوں میں ہم یہ طے نہیں کر پائے کے ہم اس کو کس طرح چلائیں گے۔

آرٹس کونسل الحمرا میں جاری تھنک فیسٹ کے دوسرے روز اہم سیشن ”کیا ایسے ہی چلے گا؟“ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے شرکت کی، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہاں فیل ہوگئے ہیں کہ آج یہ نا امیدی ہمارے آگے سوال بن کر کھڑی ہے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ یہ ملک انتخابات کے نتیجے میں دو لخت ہوا، اس ملک میں انتخابات کے نتیجے میں مارشل لا لگا، جب اس ملک میں کبھی الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کیے گئے، اسی وجہ سے یہاں پر پولیٹیکل سپیس کم ہوئی ہے۔

سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں اس ملک کے وزیراعظم کو نشانہ نہ بنائیں، پچھلے پانچ سال اپوزیشن میں بہت ٹف ٹائم رہا، جمہوریت صرف جیتنے کا نام نہیں ہے، جمہوریت انارکی کا نام نہیں ہے، جمہوریت ہار کو تسلیم کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ خرابی سیاستدان میں ہے ہمیں اسے ٹھیک کرنا ہوگا، پارلیمنٹ مسائل کے حل کی جگہ ہے لیکن وہاں کتابیں پھاڑی جاتی ہیں، وہاں شور شرابہ، ہنگامہ آرائی، گھیراؤ ہوتا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر قبضہ کر لیا گیا ہے، ہم سیاستدانوں کو خود کو ٹھیک کرنا ہوگا، سپریم کورٹ نے ہمیشہ غلط کردار ادا کیا، سپریم کورٹ خود آئین کو روندتی رہی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ سب ایسا اس لیے چل رہا ہے ملک میں سپریم کورٹ نے آئین کو روندا، 20، 25 جو سیاسی جماعتوں کے لائرز تھے ان کو کسی بھی کورٹ میں اٹھا کر جج کر لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کو بہتر کرنا ہے تو ماضی کو بھی دیکھنا ہوگا، میں تاریخ کا طالب علم ہوں، پاکستان کے تمام انتخاںات میں کبھی کسی کو ہار کو تسلیم کرتے نہیں دیکھا، کیا سیاسی لوگ ہار تسلیم نہیں کرسکتے۔

مشہور خبریں۔

لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں شادی اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گی ہے

?️ 13 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پنجاب

امریکی حملہ آوروں کا تیل کے بعد شامی نوادرات کو لوٹنا شروع

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے اعلان کیا ہے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں

ترکی میں اردگان کی مرکزی اپوزیشن پارٹی پر ڈیموکلس کی تلوار 

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: ظاہراً اوزگور اوزل، جمہوریت خلق پارٹی کے رہنما کے لیے

وزیر خزانہ کا ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے متعلق اعلامیہ

?️ 25 فروری 2021ویب ڈیسک (سچ خبریں) وزیر خزانہ نے پیرس میں ایف اے ٹی

حلب میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:شامی فوج نے حلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں

کیا موبائل فون دماغی کینسر کا شکار بنا سکتا ہے؟ ڈبلیو ایچ او کی تحقیق میں جواب دیدیا گیا

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: کافی عرصے سے متعدد افراد کا خیال ہے کہ موبائل

صیہونی فوج کا فلسطینی مظاہرین پر حملہ / 270 افراد زخمی

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے