?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ای ایف ایف کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا۔
آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا ، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی ، عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے جب کہ زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔
اپنے اعلامیہ میں آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے تاہم اسے حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ، صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کیلئے یقین دہانی کرائی ہے ، ایکسپورٹ ری فنانس سکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی ، کرپشن کنٹرول کرنے کیلئے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کیلئے کام کرے گی۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل،وزارت خزانہ اور خارجہ کی ٹیم کو آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر مبارکباد دی ہے، اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا، یہ زبردست ٹیم ورک تھا ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ قرض پروگرام بحال کردیا، جس کے تحت پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے ، اس سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا ہے، بحالی پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی، ادارہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی ہے، عالمی مالیت فنڈ کے مطابق توسیعی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 4 ارب 20 کروڑ ڈالرمزید فراہم کیے جائیں گے جب کہ آئندہ سال جون تک یہ رقم 7 ارب ڈالرکردی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے
جولائی
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا
اپریل
بدقسمتی ہے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی خبریں ہیڈ لائنز بنتی ہیں، عمران خان
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم
ستمبر
صہیونیوں نے حرم ابراہیمی میں قرآن پاک کے نسخے جلائے
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے آج صبح مغربی کنارے کے الخلیل
اکتوبر
بحیرہ احمر میں امریکہ اور برطانیہ کی حالت زار
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں دو
فروری
آئندہ تاریخوں پر عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ پیش کردیا جائے گا، وزیر داخلہ
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے
مارچ
کینیڈین کا تل ابیب کے ساتھ فوجی تجارت ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اب اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں پر پابندی لگائیں” کینیڈین ایسوسی
جون
رمضان المبارک کے دوران بھی بھارتی فوج نے وادی کشمیرکامسلسل محاصرہ کر رکھا ہے،حریت کانفرنس
?️ 18 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل