آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ

🗓️

(سچ خبریں)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔آئی ایس پی آر  کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے آزمائشی تجربے کا مقصد میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ جانچنا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال 20 جنوری کو اسی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز جانچنے کے لیے کیا گیا۔

شاہین تھری زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جس کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے، جو اسے بھارت کے شمال مشرق اور جزائر انڈمان اور نکوبار میں دور تک پہنچنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

اس میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2015 میں کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور حالیہ عرصے میں نہ صرف پاک فوج بلکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی استعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ 31 مارچ کو پاک بحریہ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ کی کمیشننگ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

پی این ایس ہیبت پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے جسے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے مقامی طور پر ڈیزائن کیا اور اسے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) نے بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی مدد کے بنایا۔

اس سے قبل گزشتہ سال 21 دسمبر کو پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل ’بابر ون بی‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’بابر ون بی‘ میزائل مقامی طور پر تیار کردہ اور توسیعی رینج کا حامل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور اسٹریٹجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔

ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

قبل ازیں گزشتہ سال 26 نومبر کو پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین ون اے‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کے آزمائشی تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ سال 12 اگست کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ‘غزنوی’ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان، ازبکستان ترجیحی تجارتی معاہدے کا نوٹیفکیشن جاری

🗓️ 14 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وزارت تجارت نے ازبکستان کے ساتھ

وزیر اعظم نے براڈ شیٹ انکوائری کو کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کردیں

🗓️ 23 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے براڈ

صہیونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں حماس کے 120 اراکین گرفتار

🗓️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے صرف دو ماہ کے دوران حماس کے 120

اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں

🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: آج وال سٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے

ایف بی آئی ٹرمپ کے کچھ حامیوں کے گھروں کی تلاشی لینے ک خواہاں

🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:    ریپبلکن پارٹی کے نائب صدر ہرمٹ ڈلن نے کہا

بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے

🗓️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، سربراہ آئینی بینچ

🗓️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس

صہیونیوں کے ہاتھوں شامی عوام کی سلامتی خطرے میں

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، صہیونی فورسز نے جنوبی شام میں اپنی موجودگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے