آئی ایس پی آر کا  شُہدا، غازیوں کو خراج تحسین

ڈی جی آئی ایس پی آرنے شہیدوں کے اہلخانہ کے جذبے کو سلام پیش کیا

?️

راولپنڈی (سچ خبریں)آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے  شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء و غازیوں کے اہل خانہ کا حوصلہ قابل تعریف ہے، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ گہرے سمندروں میں فرض نبھانے والا باپ  بیٹے کےلیے سپر ہیرو سے کم نہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے غیر متزلزل عزم کے حامل غازیوں کو یوم دفاع کی مناسبت سے جاری خراج تحسین پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا و غازیوں  کے اہل خانہ کا حوصلہ قابل تعریف ہے شہدا، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں، گہرے سمندروں میں فرض نبھانے والا باپ بیٹے کےلیے سپر ہیرو سے کم نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع کی مناسب سے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں نیوی افسر کے بیٹے کے اسکول میں سپر ہیرو کا دن منایا جارہا ہے۔

بچہ اپنے والد کو سپر ہیرو مانتا ہے اسی لیے وہ اپنی ماں سے نیوی کی وردی سلوا کر سپر ہیرو ڈے پر پہنتا ہے اور اپنے اسکول میں بھی سب کو بتاتا ہے کہ میرے والد سپر ہیرو ہیں جو سمندر میں رہ کر دشمن سے لڑتے ہیں‌ اور کسی سے ڈرتے بھی نہیں ہیں، آپ صرف میرے نہیں بلکہ پوری کلاس کے سپر ہیرو ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچے کی ماں یہ ساری داستان سمندری حدود کی حفاظت پر مامور اپنے شوہر (نیوی افسر) کو خط کے ذریعے بتا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے دورے کی تکمیل کے بعد ایران روانہ

?️ 20 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کے دورے کی

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، حریت کانفرنس

?️ 3 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ

امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکا کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکہ کے لیئے سب

ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر

?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

امریکہ لبنان میں صرف اپنے اور اسرائیل کے مفادات کی تلاش میں ہے:حزب اللہ کے رکن

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:حزب اللہ تحریک کے قریبی پارلیمانی دھڑے الوفاء للمقاومہ کے رکن

میرواعظ کی جامع مسجد اورعیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت

?️ 31 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

ایک اور مقبوضہ فلسطین نہیں بننے دیں گے:الوفاق

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:جمعیت اسلامی الوفاق بحرین کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے اعلان کیا

ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے تل ابیب کے اسکینڈل کا ثبوت

?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے