?️
کابل (سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل کا دوروزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ اتوار کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے حزب اسلامی کے سربراہ سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار و دیگر سے ملاقاتیں کیں جس میں افغان جامع حکومت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنرل فیض حمید نے دورہ کابل کے دوران افغان سیاسی جماعت حزب اسلامی کے بانی و سربراہ گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید اور گل بدین کے درمیان افغان جامع حکومت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی طالبان رہنماؤں سے پاک افغان اقتصادی و تجارتی تعلقات ، سیکیورٹی و سرحدی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
طالبان رہنماؤں اور جنرل فیض حمید نے ہوائی اڈوں کی تعمیر نو، ڈیورنڈ لائن پر افغان پناہ گزینوں کی حالت زار پر بھی گفتگو کی جبکہ دہشتگردی تنظینوں کو صورتحال کا فائدہ نہ اٹھانے دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر طالبان رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان قابل بھروسہ دوست ملک ہے،قیام امن کے لیے اس کا تعاون چاہئیے۔ کابل کے ایک ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو میں مسکرائے ہوتے آئی ایس آئی کے سربراہ نے کہا تھا کہ میں اپنے سفیر منصو ر احمد خان سے ملنے آیا ہوں ۔
جب ان سے پوچھا گیاکہ آپ طالبان کے سینئر رہنمائوں سے ملاقات کریں گے تو انہوں نے جواب دیاتھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے لیکن ملاقاتوں کا انتظام کر نا پاکستانی سفیر کی ذمہ داری ہے ۔ جب ان سے ایک اورانگریز صحافی نے پوچھا گیا کہ افغانستان کے حوالے سے آپ کیا امید رکھتے ہیں تو اس موقع پر انہوں نے پاکستانی سفیر کی طرف اشارہ کیا جس پر پاکستانی سفیر نے کہاکہ ہم افغانستان میں امن کیلئے ہیں اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ نے کہاکہ آپ پریشان نہ ہوں اور سب کچھ ٹھیک ہوگا ۔ انہوں نے بعد میں شکریہ ادا کرتے ہوئے آگے چلے گئے تھے ۔ بعد ازاں اتوار کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید دورہ کابل مکمل کرکے واپس اسلام آباد پہنچ گئے


مشہور خبریں۔
پاکستان میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری
مارچ
سندھ ہائیکورٹ: لاپتا شہریوں کے کیس میں پولیس نے 3 افراد کی گرفتاری ظاہر کردی
?️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے کیس
مارچ
ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے
ستمبر
مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت چھوڑنے کا اعلان کردیا
?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و
اکتوبر
بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا
?️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی
جولائی
چین: شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے مختلف علاقوں
جولائی
بن گوئر کی اردگان پر تنقید
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بن گوئیر نے ترک لیگ میں کام کرنے والے صہیونی فٹ
جنوری
غزہ پر گزشتہ رات 100 سے زائد فلسطینی شہید
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی چینل نے آج اپنے رپورٹر کے حوالے سے
اکتوبر