آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے: شبلی فراز

آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے: شبلی فراز

?️

پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ  انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونگے، 90 دن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی گئی ،2023  کے انتخابات میں صرف 15 سیکنڈ کے اندر کسی بھی پولنگ بوتھ کا نتیجہ سامنے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین میں انسانی عمل دخل کم سے کم رکھا گیا ہے ، یہ صرف ایک مشین نہیں ہے، ووٹ کے سلسلے میں یہ مشین تمام ایشو کا حل ہے،اس مشین کو انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں، اس سے سے ووٹر بھی مطمین رہے گا، 15 سیکنڈ کے اندر کسی بھی پولنگ بوتھ کا نتیجہ سامنے آئے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2023 میں انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونگے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق گنتی کے عمل میں 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، ووٹ کا ضیاع نتائج پر اثر انداز ہوتا ہے، ملک میں ہر الیکشن متنازعہ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے طلبہ پر زور دیا کہ ہمارا مقصد صرف ڈگری کا حصول نہیں ہونا چاہئے، شاندار ماضی کے ساتھ مستقبل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ روز مرہ استعمال کی اشیاء بنانے کے عمل میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ نے عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردِعمل دے دیا

?️ 15 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان

اقوام متحدہ کا افغان عوام کی خطرناک صورتحال پر انتباہ

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امورOCHA نے خبردار کیا

شوکت ترین کی اسٹیٹ بینک پر حکومت کا کنٹرول برقرار رہنے کی یقین دہانی

?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے

نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

?️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار

عراق میں نئے برطانوی سفیر کون ہیں؟

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت خارجہ نے اس وزارت کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ

امریکہ نے موساد سے ایران کے خلاف اچانک کارروائی کرنے کو منع کیا

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے موساد

صہیونی ریاست نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی: فلسطینی مزاحمت

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا عمل تیز کرنے کیلئے مزید کراسنگ پوائنٹس قائم

?️ 28 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے