?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنے تمام لائسنس یافتہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کو اپنائیں، ان ہدایات کی تعمیل کے لیے 31 اکتوبر 2025 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے زیر انتظام اداروں ہدایات جاری کرتے ہوئے پابند کیا ہے کہ وہ اپنے آؤٹ لیٹس (بشمول آئل، گیس، سی این جی، ایل پی جی، ایل این جی، آر ایل این جی، ریفائنری، لبرکیٹس وغیرہ) پر ڈیجیٹل پیمنٹ بالخصوص راست کیو آر کوڈ کو اپنانے اور نمایاں طور پر آویزاں کریں۔
اعلامیے کے مطابق ان ہدایات کی تعمیل کے لیے 31 اکتوبر 2025 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی کمپنی کوان صارفین کو جو ڈیجیٹل لین دین کرنا چاہیں کو انکار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان اوگرا کے مطابق ’یہ اقدام نہ صرف صارفین کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو بھی مضبوط کرے گا ۔ ’
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹائزیشن مہم کی حمایت کرتا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ اقدام نہ صرف مالی شمولیت بڑھائے گا بلکہ ریگولیٹڈ شعبوں میں شفافیت، سہولت اور کاروباری مؤثر عمل کو بھی بہتر کرے گا۔
ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی متعلقہ بینکوں / ایم ایف بی / ای ایم آئیز کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں تاکہ اپنا مفت راست کیو آر کوڈ حاصل کر سکیں۔


مشہور خبریں۔
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023
مئی
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اقدامات یکسر مسترد کردیئے
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان
مئی
ہم ایران اور لبنان کے خلاف جاری جارحیت کے خلاف غیر جانبدار نہیں رہیں گے: یمن
?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے
اپریل
ترک صدر کا شام میں اپنی موجودگی کا جواز پیش کرنے کی کوشش
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں اپنی فوجی
دسمبر
اسلام آباد میں سویڈن کا سفارت خانہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سویڈن نے سیکیورٹی صورت حال کو وجہ قرار دیتے
اپریل
کیا اردغان اسرائیل کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: رائی ال یوم اخبار نے صیہونی حکومت اور ترکی کے
جون
سید حسن نصراللہ کے اقدامات پرُاسرار ہوتے ہیں:صیہونی اخبار
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے
اگست
سینٹ کام کے سابق کمانڈر: امریکہ ایران کے مقابلے میں مشکل صورتحال میں ہے
?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان (سینٹ کام) کے
مئی