?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے پھیلنے کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کوضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے اور حکام ہمہ وقت چوکس رہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومی کرون سے بچاؤ سےمتعلق کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بیرون ملک سےآنے والے مسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اوربوسٹرڈوزیقینی بنائی جائے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا مشتبہ کیس سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کےاہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اومی کرون کے تناظر میں ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اسلحہ کی روک تھام کے قوانین میں
جون
داعش افغانستان میں امریکہ کا نمائندہ ہے: افغان میڈیا
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغان میڈیا ننٹیکی ایشیا نے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ
اپریل
راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ راست سے
فروری
سام سنگ اپنا سستا ترین 5 جی فون پیش کرے گی
?️ 18 مئی 2021سیئول(سچ خبریں) جنوبی کورین کمپنی اب اپنا سب سے سستا 5 جی
مئی
امریکیوں کی اپنے ملک میں جمہوریت کی حالت کے بارے میں مایوسی
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج ظاہر کرتے
اکتوبر
پوپ کی معافی کے بعد کینیڈا کے چرچ کا نیا جنسی اسکینڈل
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس کے کینیڈا کے
اگست
چین کے پاس ممکنہ طور پر چند سالوں میں 1500 جوہری وار ہیڈز ہوں گے:پینٹاگون
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ چین کے
دسمبر
خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق
?️ 23 جولائی 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے
جولائی