?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان نے او آئی سی رکن ممالک کو افغان عوام کی مدد کے لیے نکات پیش کردیے خطے کی صورتحال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پاکستانی نکات پیش کیے گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کردہ نکات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی ممالک کو فوری طور پر افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی ، افغانستان میں تعلیم، صحت اور تکنیکی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی، اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کا گروپ بناکر افغانستان کو جائز بینکنگ سہولیات تک رسائی میں مدد دینی ہو گی۔
پاکستان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ افغان عوام کو خوراک کی فراہمی اور فوڈ سکیورٹی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ، انسداد دہشت گردی اور منشیات کے خاتمے کے لیے افغان اداروں کی استعداد کار بڑھائی جائے ، افغانستان میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے افغان حکام سے مل کر کام کیا جائے اور افغانستان میں انسانی حقوق، خواتین و لڑکیوں کے حقوق کے لیے افغان حکام سے بات کی جائے۔
قبل ازیں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں ، افغانستان 40 سال خانہ جنگی کا شکار رہا ہے اور افغانستان کی بیرونی امداد بند ہو چکی ہے ، جتنی مشکلات افغان عوام نے اٹھائیں کسی اور ملک کے عوام نے نہیں اٹھائیں اور افغانستان کے 4 کروڑ عوام کو بحران کا سامنا ہے ، افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کے معاملات حساسیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے ، افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جان کی قربانی دی۔
عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے اور دنیا کو افغان ثقافت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، افغانستان کا بینکنگ نظام جمود کا شکار ہے اور اگر اس وقت دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو یہ انسانوں کا پیدا کردہ بہت بڑا بحران ہو گا ، افغان آبادی غربت کی لکیر سے نیچے آ رہی ہے اور اس وقت افغانستان کی صورتحال انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے ، افغان عوام کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ، افغان مسئلے پر دنیا کی خاموشی قابل افسوس ہے۔


مشہور خبریں۔
تصویر کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبارنے آج لبنان کی حزب اللہ تحریک
اگست
بن سلمان کا بین الاقوامی ڈیجیٹل جبر
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی ولی
مارچ
سیلوان مومیکا کو سویڈن سے ڈی پورٹ کیا گیا
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:سویڈن کی امیگریشن عدالت نے سٹاک ہوم میں مقیم عراقی نژاد
فروری
فلسطینی قیدیوں کے فرارہونے سے تل ابیب کی نااہلی ظاہر
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی وزیر عمر بارلو نے عوفر جیل
فروری
پاکستان کے تجربہ کار سفارت کار: ٹرمپ کے متضاد بیانات نے ایران کے عدم اعتماد کو مزید گہرا کر دیا ہے
?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: پاکستان کے سابق سفیر برائے واشنگٹن اور لندن نے کہا
اپریل
ایران کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ خطے کے تمام ممالک کو متاثر کرے گا: قطر
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے آج
دسمبر
’او خدایا! اسرائیلی بمباری کا خاتمہ فرما‘ شوبز شخصیات رفح بمباری پر اشکبار
?️ 31 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ (یو این) کی
مئی
حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے مذاکرات کو مثبت قرار دیدیا
?️ 16 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو
نومبر