?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ انسان ہوں یا فرشتے مذاکرات کریں گے تاہم مطالبات نہ مانے تو سول نافرمانی کی تحریک شرو ع ہوگی۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی حکومت مسائل کا حل نہیں ہے، ملک اسی وقت آگے بڑھے گا جب عدل اور انصاف ہوگا۔
دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہمارا وقت قانون سازی کے لیے صرف ہونا چاہیے لیکن ہمارا پورا وقت عدالتوں میں بے بنیاد کیسز میں ضائع کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی، ارباب عامر ایوب، آصف خان کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے عمر ایوب کو فیصل آباد مقدمے میں 9 جنوری تک راہدرای ضمانت دے دی جب کہ شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی، عامر ایوب اور آصف خان کو 3 ہفتے کی راہدرای ضمانت دیدی۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی، وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف 3 مقدمات اسلام آباد اور ایک مقدمہ فیصل آباد میں درج کیا گیا ہے۔
عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ میرے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے، حفاظتی ضمانت کے باوجود مجھے پیشی کے وقت راولپنڈی میں گرفتار کیا گیا۔
عمر ایوب نے استدعا کی کہ فیصل آباد والے کیس میں وقت دے دیں، وہاں پر بھی پیش ہونا ہے، دیگر مقدمات میں آج عدالت نے 9 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل آباد کے مقدمے میں ہم آپ کو زیادہ ٹائم دیتے ہیں۔
عدالت نے عمر ایوب کو فیصل آباد مقدمے میں 9 جنوری تک راہدرای ضمانت دے دی۔
مشہور خبریں۔
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
عراقی پارلیمنٹ میں امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تحریک
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ عراقی وزیر خارجہ کو ملک کے داخلی معاملات میں
مارچ
امریکا افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرے، پاکستان کا مطالبہ
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا
اگست
پیپلز پارٹی نے کسی بھی اتحادی پارٹی کو مدعو نہیں کیا
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی 42ویں برسی
مارچ
غزہ کے قتل عام میں سلامتی کونسل بھی برابر کی شریک
?️ 24 جولائی 2025غزہ کے قتل عام میں سلامتی کونسل بھی برابر کی شریک غزہ
جولائی
بن سلمان کی عیاشیاں؛دوسال میں ایک ارب ڈالر سیر تفریح پر خرچ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:سعودی پروپیگنڈے کے برخلاف سعودی ولی عہد شہزادہ کی زندگی کے
فروری
صہیونی حلقے: یمن کے خلاف اسرائیل کا حساب غلط تھا
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی فوج کے ماہرین اور جرنیلوں نے یمنی میزائلوں اور
ستمبر
سعودی عرب امریکی حمایت سے یمنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ الراعی نے مختلف ممالک کے
مارچ