?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کی کوششیں بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بیک وقت ملک میں انتخابات کے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے مطالبات پر حتمی فیصلے کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں خصوصا جے یوآئی ف کو آن بورڈ لیا جائے گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کی اور دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے پہلے عوام کو ریلیف اور پھر انتخابات میں جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ساڑھے 3 برس میں ملک اور عوام دشمنوں نے ترقی کو تباہ کردیا، پاکستان کے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ساڑھے تین سال ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں، کچھ لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا۔
دوسری طرف وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری ہوسکتی ہے، جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کہا کہ پنجاب پولیس وفاق کے ماتحت نہیں ہے، صوبائی حکومت چھاپے کیلئے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی، دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔


مشہور خبریں۔
شام کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ملک میں زلزلے کے
فروری
نیتن یاہو نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی اپنائی ہے:صیہونی سیاستدان
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی ایک سیاسی شخصیت نے ایک بار پھر
فروری
نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ اور صیہونی فوج
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے ارکان کے موقف اور پالیسیوں
دسمبر
امریکہ کو داعش اور القاعدہ کی جاری کارروائیوں پر تشویش
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر اور قائم مقام نمائندہ ڈوروتھی
اگست
"بوسنیا کے قصاب” کے نام سے مشہور ملاڈک نے جیل سے رہائی کی درخواست کی ہے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: بوسنیائی سرب فوجی کمانڈر "راتکو ملادک” جسے 2017 میں نسل
جون
غزہ کی پٹی میں ایک اور فلسطینی بچی کی شہادت
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں زخمی
اگست
تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: چینی میڈیا
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: چینی ذرائع ابلاغ جیسے چائنہ نیوز، پیپلز ڈیلی، سی جی
اپریل
صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات
?️ 5 ستمبر 2025صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات اسرائیل کے