اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے نزدیک امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا، انسان کے اندر مال و دولت نہیں غیرت بہت ضروری ہے، ، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہےزشتہ 20 سالوں میں کئی بار میری کردار کشی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں جب آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا کرنا پڑا ، جن کی جانب سے گزشتہ 20 سالوں میں کئی بار میری کردار کشی کی گئی، انہوں نے میری بےعزتی کیلئے جعلی خبریں لگوائیں لیکن مجھے یقین تھا کہ کوئی بھی شخص میری بے عزتی نہیں کرسکتا یہ لوگ کچھ بھی کرلیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی ، مجھے اللہ نے سب سے بڑا تحفہ ایمان کی دولت سے نوازا، سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے ، انا کسی بھی شخص کو برباد کردیتی ہے، بدقسمتی سے بہت کم لوگ منڈیلا جیسا بنتے ہیں، دوسرے انسانوں کا سوچنے والا اللہ کا ولی بنتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مرجانے کا ڈر بھی انسان کو جدوجہد سے روکتا ہے، آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں، جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو پھر آپ حالات کا بہتر تجزیہ کرسکتے ہیں ، میں نے دو دہائی تک دنیا بھر میں کھیلوں میں حصہ لیا ، اس دوران میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی لگے، زیادہ تر کھلاڑی اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپاتے لیکن میں نے تعلیمی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹیں ، یہ سب کامیابیاں اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے ۔
مشہور خبریں۔
مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ
دسمبر
ترکی کے صدر کا ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف زبانی جمع خرچ
اپریل
کیا زمینی حملے کی صورت میں اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر سکے گا؟
اکتوبر
طویل المدتی منصوبہ بندی ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے
مئی
موجودہ دورے کے بعد چین سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے: وزیراعظم
فروری
سینیٹ الیکشن کی تیاری مکمل، کل ڈالے جائیں گے ووٹ
مارچ
صیہونیوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اقرار کر کے اپنے لیے جہنم خرید لی:عطوان
دسمبر
جہاد اسلامی کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے:صہیونی میڈیا
اگست