امیر مقام نے پی ٹی آئی کا پشاور کا جلسہ فلاپ ترین قرار دے دیا

امیرمقام

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو فلاپ ترین قرار دے دیا۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی جلسے کا بائیکاٹ کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک میں عبرتناک ناکامی کی طرح خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی والے جلسہ کرنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں ، کہا تھا کہ پی ٹی آئی اب صرف تاریخ دے گی، تحریک نہیں چلا سکے گی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کی طرح پی ٹی آئی کا ’ آپریشن فساد‘ بھی راکھ بن چکا ہے، پی ٹی آئی کے لیڈر بانی کی رہائی کے بجائے اپنے اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں، فساد اور ملک دشمنی کی سوچ کو عوام نے اپنے اتحاد سے دفن کر دیا ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ سیلاب کے دوران خیبر پختونخوا کے عوام کو بھول جانے والوں نے اربوں روپے ناکام جلسے پر لگا دیے، پی ٹی آئی کی حکومت کی طرح اس کے جلسے بھی ناکام ہی رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی ملک اور بیرون ملک کامیابیوں سے پی ٹی آئی کارکنان اور پاکستان کے دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں امن وامان کی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے جلسہ جلسہ کھیلنے میں مصروف ہے

وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ بے حس پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے جان و مال کی حفاظت کی پرواہ نہیں، نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر بیٹوں کا احساس ہے اسی لئے پورے صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں مہنگائی کے خلاف مزدوروں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی میں بڑھتی قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف ازمیر صوبے میں ہزاروں

ڈونلڈ ٹرمپ اور یالٹا نظام کا امریکی سیاست میں نفوذ

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ میں نو ٹو کنگ مظاہرے ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار پسند

اگر میں رہوں گا تو انہیں نقصان پہنچاؤں گا: بائیڈن کا اعتراف

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی

مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا آج جدہ میں ہنگامی اجلاس

?️ 26 فروری 2026مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا

چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ

جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کیساتھ محفوظ ہیں، ملک ریاض

?️ 22 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے

گوگل کا ورچوئل لباس آزمانے کا نیا اے آئی فیچر متعارف

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نیا

یوکرین نے جنگ کے خاتمے کے لیے چین سے واضح کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:   زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ یرمک نے کہا کہ یوکرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے