امید ہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں گے:شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، دیر سویر ہو سکتی ہے، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا۔

انہوں نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں گے اور مثبت حل نکل آئے گا اور دوسرے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

شیخ رشید نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد آنے سے روکنے کے لیے پورے پاکستان میں کریک ڈاؤن کیا گیا اور لوگوں کو روکا گیا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل رات کے واقعات کے بعد لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے۔مگر عمران خان بہتر حل نکال کریں گے۔شاید اب دوسری بار لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

سارے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے اور سب سے زیادہ کریڈٹ عمران خان کو جائے گا۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے الیکشن کے اعلان کے لیے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دے دیا ، جناح ایونیو اسلام آباد پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 6 روز میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر اسلام آباد آؤں گا ، 30 گھنٹوں میں کنٹینر پر پشاور سے یہاں پہنچا ہوں، راستے میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، آزادی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا لیکن 30 گھنٹے میں دیکھا کہ قوم غلامی کے خوف سے آزاد ہو گئی ہے، جس طرح آزادی کی تحریک کے شرکاء نے آنسو گیس شیلنگ کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

عمران خان نے کہا کہ کیا جمہوریت میں اس طرح کے طریقے اپنائے جاتے ہیں، ایک ساتھی کو اٹک میں اور ایک کو دریائے راوی میں گرا کر شہید کیا گیا، 3 لوگوں کو کراچی میں شہید کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خوف دلایا جاتا ہے کہ بھیک نہ مانگی اور قرضے نہ ملے تو ملک نہیں چلے گا، قوم کسی صورت امریکی سارش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی تیل کے ذخائر میں گزشتہ 40 سال کی سب سے زیادہ کمی

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے امریکہ میں اسٹریٹجک ذخائر

سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، فائدہ کیا ہوا بے نقاب ہوگئے، عمران خان

?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور

فلسطینیوں کی کامیابی پر لبنانی عوام کا منفرد انداز میں جشن

?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:سینکڑوں لبنانی شہریوں نے فلسطینیوں کی صہیونیوں پر فتح کا جشن

عراقی پارلیمنٹ کی صیہونی حکومت کے ساتھ تعامل کو جرم قرار دینے کی کوشش

?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد نصر کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ

ایران نے سکھایا صیہونی حکومت کو سخت سبق

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے ہاتھوں شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید سید حسن

عرب لیگ میں شام کی واپسی کیسے ہوئی؟

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں شام کی نشست پر بشار الاسد کی جائز

کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف

پاکستانی وزیر کا خلیج فارس کے ممالک کا دورہ؛ ایجنڈے پر برصغیر کی ترقی

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے بعد خلیج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے