?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کی پہاڑی اور ننگر ہار کے علاقہ میں ہیں، ہم نے طالبان کوٹی ٹی پی کے مسئلہ پر آن بورڈ کیا ہوا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اس مرتبہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے طالبان سے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ طالبان بھی پاکستان کے خلاف بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہی ہو گی کہ ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کا کوئی موقع نہ ملے، ہماری ہر قسم کے حالات کی تیاری ہے تاہم ابھی میں اس حوالہ سے کھل کر بات نہیں کرسکتا۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بدھ کے روز افغان بارڈر کی صورتحال کے حوالہ سے پریس کانفرنس کرکے عوام کو صورتحال بتاؤں گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان کے معاملہ پر وزارت داخلہ ہرقسم کی صورت حال کے لئے تیا رہے ، ہمارے کسی بارڈر پر کوئی بوجھ اور لوڈ نہیں ہے اور کوئی افغان مہاجر نہیں آئے، ہم نے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور صحافیوں کو 24گھنٹے ویزے جاری کئے ہیں ۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں تو بارڈر مینجمنٹ کو دیکھتا ہوں اور جو افغان لیڈرز پاکستان آئے ہیں ان میں ازبک ، تاجک اور ہزارہ شامل ہیں ان کا آن بورڈ ہونا بھی ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چمن اور طورخم بارڈرز پر آدھے سے زیادہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کے ٹرک جارہے ہیں اور ہماری طرف کوئی مہاجرین کا بھی بوجھ نہیں ہے، افغان حکومت کے حوالہ سے ١ٹھ، 10دن میں فیصلہ ہو جائے گا اور اس حوالہ سے دفتر خارجہ بہتر بیان دے سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہر قسم کے حالات کی تیاری ہے تاہم ابھی میں اس حوالہ سے کھل کر بات نہیں کرسکتا، ہمارے کسی بارڈر پر افغان مہاجرین کا لوڈ نہیں، ایران نے اپنے بارڈر پر تین کیمپ بنائے ہیں لیکن ہم نے ابھی کوئی کیمپ نہیں بنایا ہوا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر پر97یا98فیصد باڑ لگ چکی ہے اور ہم نے چوکیاں بنادی ہیں اور آرمی موجود ہے اور سول آرمڈ فورسز بھی موجود ہیں، فوج اپنی چوکیوں میں ہر قسم کے حالات کے لئے تیار ہے اور انہوں نے جو منصوبہ بندی کی ہے اس کے تحت انہوں نے زبردست کام کیا ہوا ہے اور ہر چیز ٹھیک ہے اور ایران بارڈر پر ہماری46فیصد باڑ لگ چکی ہے ۔


مشہور خبریں۔
زیلنسکی کے جلد ہی قتل ہونے کا امکان ہے : امریکی افسر
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل لارنس ولکرسن نے زور دے کر
نومبر
حماس اور قسام بٹالینز کے ٹیلی گرام بند، وجہ ؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:اس تحریک کی عسکری شاخ حماس اور شہدائے عزالدین القسام بٹالینز
اکتوبر
صیہونی حکومت کا ایرانی غیرنظامیوں اور میڈیا پر حملہ
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: برونو روڈریگز، کوبا کے وزیر خارجہ، نے آج منگل کو سوشل
جون
جنگ کے حامیوں نے یوکرین کو روس کے ساتھ تنازعہ میں دھکیل دیا: امریکی سیاستدان
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: امریکی سیاستدان نے یوکرئنی جنگ کے تناظر میں کہا کہ
فروری
پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے
مئی
بھارتی حکومت کی جانب سے کیا گیا 5 اگست 2019 کا فیصلہ قوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے
?️ 4 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے
اگست
ہم نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے!: انگلینڈ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا کہ وہ غزہ
نومبر
امریکی منصوبہ؛ غزہ کی انتظامیہ اور فلسطینی خودمختاری پر پابندیاں
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل کے قرارداد 2803 کے ذریعے پیش کیا گیا امریکہ
نومبر