امریکی مخالفت کے باوجود صدر آصف زرداری کا ایران کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات پر زور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مفاد کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرِ مملکت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محض چند روز قبل امریکا نے پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی دوبارہ مخالفت کی اور پابندیوں سے خبردار کیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی کافی گنجائش موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 26 مارچ کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندیوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آصف زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے تجارتی حجم بڑھانے اور بینکنگ شعبے میں تعاون کے علاوہ فضائی اور تجارتی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا اور یورپ کے ساتھ تجارت کے لیے چابہار-زاہدان ریل روڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف زرداری سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

فلسطینی سفیر نے غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کی جانب سے مظالم اور دہشت گردی کی جانب توجہ دلائی۔

فلسطینی سفیر سے بات کرتے ہوئے صدر نے اسرائیلی قبضے کے خلاف طویل جدوجہد میں فلسطینی عوام کی بہادری اور عزم کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے لیے اضافی امدادی سامان بھیجے گا۔

احمد جواد ربیع نے شعبہِ تعلیم میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی پاکستانی تعلیمی اداروں سے گریجویشن کر چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا

امریکی قانون سازوں کی فلسطینی تنطیموں کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے اس ملک کے وزیر

عمران خان نے سعودی عرب سے آتے ہی اجلاس طلب کر لیا

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا کامیاب

غزہ میں صیہونی فوج پر کیا بیت رہی ہے؛صیہونی اسپتال کے سربراہ کی زبانی

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہسپتالوں میں سے ایک کے ڈائریکٹر نے

بھارت کا امریکہ کے ساتھ ایک اہم معاہدہ

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور امریکہ نے اہم فوجی معاہدوں پر پیشرفت کا اعلان

وفاق کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو ترامیم کیس

امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا

?️ 23 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی دارالحکومت کے ایک ریسٹوران میں مسلح فرد نے

عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجی اڈے کا نشانہ

?️ 20 جون 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے مغرب میں واقع عین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے