?️
اسلام آباد (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا سب سےبڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کوسپورٹ کرتا ہے، حماس نے مزاحمت کو زندہ کیا ہے، حماس نے مسلم حکمرانوں کو آئینہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کو کامیاب ایونٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ایونٹ میں خواتین کی بڑی تعداد میں نمائندگی قابل فخر چیز ہے، پوری دنیا میں جو صورتحال ہے اس پر بات کیے بغیر یہ سمٹ مکمل نہیں ہو سکتا۔
ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے آج ایران پر حملہ کر دیا ہے کل ٹرمپ نے بیان دیا کہ ہم دو ہفتے انتظار کریں گے، پھر کوئی ایکشن لیں گے ٹرمپ نے پہلے ہی دن اپنے وعدے کو توڑ دیا، امریکہ اخلاقی طور پر کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لا رہا صرف طاقت سے بات کر رہا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ امریکہ کا زوال شروع ہو چکا ہے، دنیا بھر کے با ضمیر انسانوں کا ظالموں کے خلاف اتحاد ہونا چاہیے، پچھلے پونے دو سالوں سے اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیل بدترین طریقے سے دہشت گردی کررہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نےایران پرحملہ کیا، الحمدللہ! پوری ایرانی قوم اسرائیل کےخلاف متحد ہے، نوجوان حق اور سچ کی بنیادوں پرچلنےوالی تحریکوں کا حصہ بن جائیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو
جون
امریکی دباؤ کے دوران بھارت کا چین اور روس کی طرف جھکاؤ
?️ 21 ستمبر 2025امریکی دباؤ کے دوران بھارت کا چین اور روس کی طرف جھکاؤ
ستمبر
غزہ میں خواتین اور بچوں کے غیر انسانی حالات پر اقوام متحدہ کی ہولناک رپورٹ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے ناصر
مئی
ملک بھر میں 75واں یوم آزادی بڑے جوش اور جذبے سے منایا جا رہا ہے
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و
اگست
سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی عدم تحفظ میں اضافے کا خدشہ
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا
اکتوبر
پیوٹن اور بن سلمان کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روسی صدر اور سعودی
دسمبر
وزیر اعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن
جون
غزہ میں ایک قوم کی مکمل نسل کشی سلسلہ جاری
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم طبیب بلاحدود نے انکشاف کیا ہے کہ
ستمبر