?️
اسلام آباد (سچ خبریں) دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب میں صدرمملکت عارف علوی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے پس منظر میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور ایک اور جال میں پھنس گیا۔
رپورٹ کے مطابق ‘جنوبی ایشیا: ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز’ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے غلط لگتا تھا کہ امریکا نے ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھا ہوگا اور وہ کسی اور جال میں نہیں پھنسے گا۔
صدر کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے کہ جب وزیراعظم عمران خان روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر تھے اور روس کے یوکرین پر حملے کی اطلاعات کے درمیان انہوں نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔تاہم انہوں نے امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر علوی نے کہا کہ یورپ نے اپنی سرزمین پر مزید جنگوں نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو تباہ کرتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘کسی انتشار پسندی کی حمایت کرنے کے بجائے، پاکستان خطے میں امن اور ترقی کے لیے اقوام کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں جیت کا تعاون چاہتا ہے’۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کسی پولرائزیشن کا حصہ نہیں بننا چاہتا اور ملک کے آبا اجداد نے بھی الگ وطن کا مطالبہ کرنے سے پہلے بقائے باہمی کی وکالت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی سے سینیٹ کا ٹکٹ کسے ملے گا؟ ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے
?️ 4 فروری 2021اسلام آباد: حکمران جماعت تحریک انصاف سے سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے
فروری
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل
مئی
اسرائیل میں تعطل کا تسلسل؛ صیہونی نیتن یاہو کے پاگل پن کا شکار
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: منگل کے روز جب امریکی صدارتی انتخابات جاری تھے، اسرائیلی
نومبر
روس کے خلاف امریکی پروپیگنڈے میں شدت
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ
فروری
حماس کا سیاسی مرکز دوحہ کے بعد کہاں ہوگا؟
?️ 13 ستمبر 2025حماس کا سیاسی مرکز دوحہ کے بعد کہاں ہوگا؟ عرب روزنامہ رای
ستمبر
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں 3 ارب 54 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں تاریخی
اگست
کوہستان توہین مذہب کے مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے رپورٹ طلب
?️ 21 اپریل 2023ایبٹ آباد: (سچ خبریں) ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت
اپریل
حماس کے پاس اب بھی قابل ذکر فوجی طاقت اور سینکڑوں میزائل موجود
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے عبرانی زبان کے پورٹل کی ایک رپورٹ
مئی