امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے اس سلسلے میں  امریکا سمیت مغربی طاقتوں کا چین سے تعلقات میں کمی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالنا ناانصافی ہے۔یہ تعلقات ناصرف حکومتوں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ہم جابندار کیوں بنیں، پاک چین تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں عوامی سطح پر بھی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، مغربی ممالک کا پاکستان پر دباؤ ڈالنا نامناسب ہے، کسی بھی دباؤ کے باوجود چین سے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے چین کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کیا ہے، امریکی اتحاد میں بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں، امریکا کا پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کرنا زیادتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ نامناسب رویہ ہے کہ پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے، امریکا اور یورپی ممالک کا جانبدار ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا غیرمناسب ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے ویکسین فراہمی میں چین کی پاکستان کو جاری مدد اور ویکسین کی تیاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کاتعاون کورونا کےمقابلہ کےلیےپاکستان کی کوششوں کومزیدتیزکرےگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کےلیےاجتماعی اور انتھک کوشش کی گئی، دونوں ملکوں نےتعلقات آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنرشپ میں تبدیل کردیے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں خانہ جنگی کے بڑھتے خطرات

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی

دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہے

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کا بل مسترد کردیا

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے الیکشن

یوکرائن کے معاملے میں پنٹاگون کا ایک بار پھر روس کو انتباہ

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزات دفاع پنٹاگون نے یوکرائن کے معاملے میں ایک بار

فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر، باہر کھڑا کرنے کے بجائے آن کال رکھیں، سراج الحق

?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آئندہ عام

غزہ کے بچوں کی دل دہلا دینے والی صورتحال 

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بھوک کی وجہ سے موت کا

ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ

?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ

پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجت پیش کیا ہے، مریم اورنگزیب

?️ 14 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے