امریکا اور قازقستان کی پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی بندرگاہیں خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے تیزی سے اہمیت اختیار کر رہی ہیں، جن میں سرمایہ کاری کے امکانات نے امریکا اور قازقستان کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک بندرگاہیں تیزی سے بین الاقوامی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں امریکا اور قازقستان دونوں نے سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کو بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے حالیہ معاہدے کے بعد منگل کے روز ایک امریکی وفد نے وزارتِ بحری امور کا دورہ کیا، وفاقی سیکریٹری سید ظفر علی شاہ نے وفد کو پاکستان کی بندرگاہوں کی سہولتوں، آپریشنل استعداد اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔

وفد کو بتایا گیا کہ کراچی پورٹ، پاکستان کی 54 فیصد تجارت کو سنبھالتا ہے، جس کی سالانہ گنجائش 12 کروڑ 50 لاکھ ٹن ہے۔

بندرگاہ کے انفرااسٹرکچر میں تین نجی کنٹینر ٹرمینلز، بلک اور لیکویڈ کارگو سہولتیں اور ڈرائی کارگو برتھ شامل ہیں۔

حال ہی میں اس کی عالمی رینکنگ بہتر ہو کر 405 کنٹینر بندرگاہوں میں سے 61ویں نمبر پر آگئی ہے اور اس نے کامیابی سے ملک کے سب سے بڑے 400 میٹر لمبے جہاز کو ہینڈل کیا ہے۔

گفتگو میں خاص طور پر پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوئی جن میں بلک، بریک بلک، کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈلنگ اور آف ڈاک ٹرمینلز شامل ہیں۔

پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) کے چیئرمین نے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں نیویگیشن چینلز کی ڈریجنگ، ساحلی اکنامک زون کی ترقی اور ایل این جی ٹرمینلز و ملٹی پرپز کارگو ٹرمینلز کے منصوبے شامل ہیں۔

وفد نے خاص طور پر ایل این جی ٹرمینلز اور بلک کارگو ہینڈلنگ میں دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان کی بندرگاہوں کو معاشی ترقی کے لیے کلیدی اثاثہ قرار دیا۔

دوسری جانب قازقستان کی پاکستان کی بندرگاہوں میں دلچسپی اس وقت نمایاں ہوئی جب قازق وزیرِ ٹرانسپورٹ نورلان سواران بائیف کی قیادت میں ایک وفد نے وزارتِ بحری امور میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی۔

وفد نے سمندری تعاون کو بڑھانے اور وسطی ایشیا کو بحیرۂ عرب سے جوڑنے والے کثیرالجہتی ٹرانسپورٹ کوریڈورز کے فروغ پر بات چیت کی۔

پاکستان کی بندرگاہیں جن میں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر شامل ہیں، وسطی ایشیائی تجارت کے لیے اہم سہولت کار قرار پائیں۔

وفاقی سیکریٹری شاہ نے پاکستان کی بندرگاہوں کی اسٹریٹجک پوزیشن پر زور دیا جو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور خلیج تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قازقستان، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کنٹینر ہینڈلنگ، لاجسٹکس اور آف ڈاک ٹرمینلز سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

کے پی ٹی اور پی کیو اے کے حکام نے بھی وسطی ایشیائی کارگو کو سنبھالنے کی اضافی گنجائش کو اجاگر کیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور چین کے درمیان معاشی، ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، شہباز شریف

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

یمن کے لوگ ہتھیار ڈالنا نہیں جانتے

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

سیاستدان فوج کے ’غیر سیاسی رہنے‘ کے موقف کا فائدہ اُٹھائیں، صدر مملکت

?️ 9 دسمبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے

برداشت کی جنگ

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:کل اپنے 40ویں دن میں داخل ہو رہا ہے اور ابھی

اپوزیشن نے اپنی بات رکھ دی ہے اور اب بات حکومت پر ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی

ایتھوپیا نے ایریٹیریا پر جنگ کی تیاری کا الزام عائد کر دیا

?️ 8 اکتوبر 2025ایتھوپیا نے ایریٹیریا پر جنگ کی تیاری کا الزام عائد کر دیا

یمنی اماراتی کارندے کون سا ڈھول پیٹ رہے ہیں؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے عسکریت پسندوں نے ایک بار

اٹھارویں ترمیم واپس لینے کی کوئی تجویز زیرِغور نہیں، مسلم لیگ (ن)

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) نے احسن اقبال نے واضح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے