امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے گا:عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے گا، وہ آئی ایم ایف کے ذریعے پریشر ڈالیں گے لیکن وقت آنے پر دیکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ يہ اپوزيشن کی آخری واردات ہے ، اس کےبعد 2028 تک کچھ نہیں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہو کر  واپس آئے گی، فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ارکان اسمبلی کو 18،18 کروڑ کی پیشکش کی جارہی ہے، ارکان سے کہا ہے کہ ان سے پیسے لیں اور غریبوں میں بانٹ دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے حمایتی یوٹیوبرز سے ملاقات میں کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید  تگڑی ہو کر  آئے گی، میں خوش ہوں کہ یہ ان کی آخری واردات ہوگی، ہم ان کو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028 تک نہیں اٹھ سکیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کو میں جانتا ہوں، وہ کبھی چوروں کے ساتھ نہیں ملیں گے،اپوزیشن کے پیچھے ایک ہاتھ نہیں، کئی بیرونی ہاتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان ایک دم اپنی حکمت عملی نہیں بتاتا، میں نے ساری تیاری کر رکھی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار ایک آسان ٹارگٹ ہیں، عثمان بزدار کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں جو خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

علاوہ ازیں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں، تمام اتحادی اور حکومتی ارکان متحد ہیں، اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

13000 سے زائد صیہونی وزارت جنگ کے بحالی سیکشن میں داخل

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ ہزاروں زخمی

ایران کے خلاف صیہونی منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام؛رائے الیوم

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:مزاحمتی گروہوں کے بجائے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کا

’ادویات کی قیمتوں میں حکومتی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد 32 نہیں 15 فیصد اضافہ ہوا‘

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم

امریکہ کو عراق سے نکلنے سے انکار کی بھاری قیمت چکانی پڑی

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: 31 دسمبر امریکہ کے لیے عراق سے اپنی فوجیں نکالنے کی

امریکی یمن سے خوفزدہ؛ وجہ؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی اہلکار نے المانیتور سے بات چیت میں اس بات

کیا شامی دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے؟

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کی

یہ خون ابلتا ہی جا رہا ہے

?️ 29 دسمبر 2022عراق میں فتح کے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس

یوٹیوب کو ٹکر دینے کے لیے ٹک ٹاک میں متعدد فیچرز پیش

?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹریمنگ ویب سائٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے