امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لے رہے ہیں، برسوں سے امریکا۔پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان کے امریکا سے تعلقات بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 90 دن کے لیے تمام ممالک کے لیے امریکی امداد بند ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس مین دورہ کرتے رہتے ہیں، دورہ کرنے والے امریکی اچھے کاروباری افراد ہیں، کاروباری افراد کا دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا، بزنس مینز کا پاکستان آنا ایک معمول کا کام ہے، مزید تفصیلات کے لیے ایس آئی ایف سی سے رابطہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ مراکش سے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، مراکش حادثہ بہت حساس ہے، ہم جلد بازی میں کوئی معلومات نہیں دے سکتے، دفتر خارجہ اور مراکش میں مشن رابطہ میں ہے، وزارت خارجہ اور داخلہ نے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات کیے ہیں، آج چند پاکستانیوں کو واپس پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سوڈان میں سعودی ہسپتال میں حملے اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذ مت کر تا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور دوحہ کے درمیان 5 فروری کو دوحہ میں دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس ہو گا، نائب وزیر اعظم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے: شاہ محمود قریشی

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے اسرائیلی جارحیت پر

مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے کھوکھلے نعرے۔

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہلانے والے مغربی ممالک

مغربی ممالک شام کی خود مختاری کا احترام کریں: بسام صباغ

?️ 11 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ترکی کیجانب سے

سعودی عرب میں خوف کی بادشاہی؛مغربی تحقیق

?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:مغربی صحافتی تحقیقات نے سعودی عرب کو خوف کی بادشاہی قرار

آئی ایم ایف نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنےکی نفی کردی

?️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے 5 سال میں

امارات نے مسجد الاقصی پر حملے کے چند دن بعد صہیونیوں کی میزبانی کی

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا ایک سرکاری وفد یہودی پارٹی کے سربراہ اٹمار

یوکرائن کی صورتحال نے ثابت کر دیا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کا بھی نہیں:حزب اللہ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک

عراقی وزیر اعظم کا صیہونی مخالف بیان

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے