الیکشن کمیشن کی ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کی تردید

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں بڑی تعداد میں لوگوں کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس نے یکم اکتوبر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے اُن 8 لاکھ ووٹرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا، جو فی الوقت انتخابی فہرستوں میں شامل نہیں ہیں اور اُن کے ڈیٹا کا اندراج جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ یہ تمام افراد اگلے عام انتخابات میں حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

سِول سوسائٹی کی تنظیموں پر مشتمل اتحاد کے ایک تجزیے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ 25 اکتوبر تک ووٹرز کے اندراج کے ساتھ ساتھ ووٹرز کے ڈیٹا میں تصحیح جاری رہے گی، اس تاریخ تک جن افراد کو شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے، اُن تمام افراد کا بطور ووٹرز اندراج کردیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ تجزیہ حقائق کے برعکس اور غلط معلومات پر مبنی ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی سے محروم رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت ووٹرز کو ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے پر رجسٹر کیا جاتا ہے اور اس کا آبادی کے اعدادوشمار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کا یہ بیان ’پتن کولیشن 38‘ (متعدد سول سوسائٹی کی تنظیموں، مزدور یونینز اور دانشوروں پر مشتمل تنظیم) کی جانب سے ایک بیان جاری ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ووٹرز کی بڑے پیمانے پر اور کم رجسٹریشن کے سبب مردوں اور خواتین کے بڑے پیمانے پر حق رائے دہی سے محروم ہونے اور آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی اور بدعنوانی کی غیرمعمولی گنجائش پیدا ہونے کا امکان ہے۔

پتن کا یہ تجزیہ تازہ ترین مردم شماری کے مطابق ملک بھر کے اضلاع کی کل آبادی اور ان اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کے موازنہ پر مبنی ہے، اس نے کہا کہ ضلع اور حلقے کی سطح پر رجسٹرڈ ووٹرز میں ایک واضح فرق بھی سامنے آیا ہے۔

مثلاً پتن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مری کی 78 فیصد آبادی اور جہلم کی 75 فیصد آبادی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے، ان 2 اضلاع میں اوسطاً 18 فیصد اضافی (مشکوک) ووٹ موجود ہیں۔

بیان کے مطابق کوہستان میں رجسٹریشن کی شرح صرف 18 فیصد ہے، بلوچستان کے ضلع پنجگور، کیچ، خضدار، سوراب، شیرانی، واشک، کوہلو میں صرف 25 فیصد آبادی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ ترکیہ کی قبرس پالیسی کے موقف میں تبدیلی لارہا ہے؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: قبرص اور یونان کے اخبارات اور میڈیا ان دنوں مسلسل مائیکل

امریکہ کا بیلاروس کے 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے بیلاروس کے 20 افراد اور 12 اداروں

ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 45.64 فیصد پر پہنچ گئی

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے

ٹرمپ اگلے سال چین کا دورہ کریں گے : بیجنگ

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ

تخت و تاج کے لیے جاسوسی

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:اپنے تخت کو محفوظ رکھنے کے لیے، سعودی رہنما صیہونی حکومت

سیرک میں شادی کی تقریب پر حملے کے بارے میں ٹرمپ کے نائب صدر کا مضحکہ خیز دعویٰ

?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکہ کے نائب صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے

ایران مضبوط اور ثابت قدم ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے: صنعاء

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

انتخابات نزدیک، مسلم لیگ (ن) تاحال منشور پیش نہ کر سکی

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات نزدیک آنے کے باوجود مسلم لیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے