?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی-7 راولپنڈی 2 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی دائرہ کردہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
پی ٹی آئی نے پنجاب کے حلقے پی پی-7 راولپنڈی 2 کے ضمنی انتخاب کو چلینج کرتے ہوئے حوالہ دیا تھا کہ انتخاب کے نتائج میں تاخیر ہوئی جبکہ کامیاب اور دوسرے نمبر پر رہنے والے امیدوار کو ملنے والے ووٹوں کے درمیان معمولی فرق ہے۔
یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سنایا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار پولنگ کے دوران کوئی دھاندلی یا بے قاعدگی ثابت نہیں کر سکے، فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کی وجوہات بتانے میں ناکام رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے کے اعلان کے فوری بعد پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے ٹوئٹر پر فیصلے کو قانون کے خلاف قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر جانبداری اور دیانتداری کے خاتمے کے جمہوریت کے خلاف دور رس منفی نتائج ہوں گے۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا صغیر پنجاب اسمبلی کی نشست صرف 49 ووٹوں کے مارجن پر جیتی تھی جبکہ ان کے مخالف پی ٹی آئی امیدوار ریٹائرڈ کرنل شبیر اعوان دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان نے ریٹرننگ افسر (آر او) کے پاس درخواست جمع کرواتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے اپنی درخواست میں دلیل دی تھی کہ پنجاب بھر کے دیگر حلقوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان شام 7 بجے کیا گیا جبکہ پی پی7 کا نتیجہ شام 7 بج کر 40 منٹ پر جاری کرتے ہوئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) میں خرابی کا جواز پیش کیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے عمل کے لیے 3 لاکھ 35 ہزار 295 ووٹرز کے لیے 787 پولنگ بوتھس پر مشتمل 266 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے تھے۔
الیکشن کمیشن میں پی پی 7 ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کردی۔
پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی جانب سے 21 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔
ریٹرننگ افسر (آر او) کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں درخواست دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے آج ہی کیس پر سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، سماعت کے دوران کامیاب امیدوار مسلم لیگ (ن) راجا صغیر کا مؤقف بھی سنا گیا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کے ججز کا ساتھی جج کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر غور
?️ 19 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قانونی حلقوں میں دبے الفاظ میں جاری بات
فروری
پوری زندگی سمجھتی رہی کہ میری رنگت بہت گوری ہے، صبا حمید
?️ 27 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ
مارچ
کیا ازبکستان ایک نئے سیاسی خاندان کی راہ پر گامزن ہے؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ازبکستان شوکت میرضیایف کی بڑی بیٹی سعیده میرضیایوا کو
ستمبر
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک ہزار امریکی طلباء کی گرفتاری
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی پولیس فورسز نے
مئی
اسرائیل کے ایک جہاز کو کینیڈا کے ساحل پر آگ لگی: الحدث
?️ 25 اکتوبر 2021 سچ خبریں: الحدث نیٹ ورک کے مطابق اسرائیل کے ایک بڑے
اکتوبر
مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ کی منصوبہ بندی
?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد
مارچ
کیا ترکی شام کے ذریعے بحیرہ روم میں ایک نیا نظام قائم کرے گا ؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں ابھی تک مکمل استحکام حاصل نہیں ہوا ہے،
اپریل
وزیر اعظم کا اگست میں پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لانے کا اعلان
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس
جولائی