الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجشسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، پاکستان تحریک انصاف بھی رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل ہیں تاہم پارٹی سربراہ کا خانہ خالی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔

گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعہ کے روز سنا دیا گیا جس کے تحت 13سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر دی لسٹ کردیا گیا ہے ان سیاسی جماعتوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی ،سب کا پاکستان پارٹی، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ،پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اورنظامِ مصطفی پارٹی شامل ہیںالیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا جس کی بناء پر الیکشن کمیشن نے 2 پارٹیوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول جبکہ 13 کے مسترد کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نظام مصطفی اورپاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا اسی طرح جمعیت علمائے پاکستان نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔اسی طرح الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے جرمانہ کیا تھا۔ہ عوامی نیشنل پارٹی کو انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے پارٹی صدر اسفندیارولی کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اے این پی نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے ۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کوانٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پرانتخابی نشان الاٹ نہیں کیاتھا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے جواب میں عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگی تھی۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی:عمران خان

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن  نے سابق وزیر اعظم  عمران خان کے

گھوٹکی  ٹرین حادثہ پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، مکمل طور پر تحقیقات کا حکم

?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے  اور کچھ دیگر  اہم

ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی فکر میں

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کان

وزیرداخلہ کا الیکشن سے پہلے تیسری لیگ وجود آنے کا دعویٰ

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا

وفاقی کابینہ کی سعودی عرب سے ادھار پر تیل خریداری کے معاہدے کی منظوری 

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نےسعودی عرب سےادھارپرتیل خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری

ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبرپختونخوا رہیں۔ فیصل واوڈا

?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل: صیہونی دشمن زمینی پیشرفت کرنے سے قاصر ہے

?️ 10 اپریل 2026سچ خبریں:  لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

چین: شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے مختلف علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے