?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرنیٹ بندش کو انتخابی نتائج میں تاخیر کی وجہ قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن اس سے قبل نتائج کا نظام انٹرنیٹ کے بغیر چلنے کے دعوے کرتا رہا ہے۔
تاہم اب الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بند ہونے سے الیکشن مینجمنٹ سسٹم چلانے میں مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 9 ہزار پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آئے ہیں جبکہ 81 ہزار پولنگ اسٹیشنز کے نتائج رہتے
واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 84 کے مطابق ریٹرننگ افسران انتخابات والے دن رات 2 بجے تک عبوری نتائج پر مبنی فارم 47 کی اسکین کاپی الیکشن کمیشن کو بھیجنے کے پابند ہیں۔
اگر کوئی ریٹرننگ افسر اس وقت تک کسی وجہ سے فارم 47 کی کاپی نہ بھیج پائے تو رات 2 بجے تک جو بھی نتائج مرتب ہوئے ہوں انہیں وہ تاخیر کی تحریری وجہ کے ساتھ الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
ان تحریری وجوہات میں افسر ان پولنگ اسٹیشنز کے متعلق بتائے گا جہاں سے نتائج آنا باقی ہیں اور جلد از جلد مکمل عبوری نتائج بھیجے گا، تاہم اس میں صبح 10 بجے سے تاخیر نہیں ہوگی۔نگران حکومت اور پوری ریاستی مشینری اس کی ساکھ کو متاثر کرنے میں برابر کی حصہ دار ہے۔ ان کے اقدامات نے سیاسی پولرائزیشن کو بدتر کیا جبکہ انہیں یہ بھی نہیں پتا تھا کہ کن حدود کو عبور نہیں کرنا چاہیے۔ نتیجتاً انتخابات اپنے انعقاد سے قبل ہی تنازعات کی زد میں آگئے۔
یہ تو پہلے ہی واضح ہوچکا کہ یہ انتخابات ملک کے سیاسی بحران کا حل ثابت نہیں ہوں گے۔ خوف سے اختلاف رائے کو دبانے کے ہتھکنڈوں کے استعمال سے ممکنہ طور پر قوم بحران اور عدم استحکام کی صورتحال سے دوچار رہے گی۔ یہ شرمناک بات ہے کہ اتنے اہم ترین موقع کو لاپروائی سے ضائع کردیا گیا۔
غیر ضروری وجہ سے تاخیر کی صورت میں ریٹرننگ افسر، پریذائیڈنگ افسران کے خلاف کیس آگے بھیجے گا اور الیکشن کمیشن، ایکٹ کے سیکشن 54 اور 55 کے تحت ان پریذائیڈنگ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کرے گا۔


مشہور خبریں۔
کراچی: ایرانی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز کراچی کے
اپریل
اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کا 12 روزہ جنگ میں ایران کے سامنے شکست کا اعتراف
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت، جو 2006 کی 33
جولائی
پاکستان میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 7 جون کو ہوگی
?️ 28 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی
مئی
بحیرہ اسود سے یوکرین کے ٹھکانوں پر روس نے کیلیبر میزائل داغے
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: میڈیا نے پیر کے روز بحیرہ اسود سے یوکرین
ستمبر
سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں
دسمبر
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا
?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں آج خفیہ رائے شماری کے ذریعے
فروری
”سنگل“ ہوں لیکن کسی رشتے کے لیے دستیاب نہیں، نعیمہ بٹ
?️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا
اکتوبر
ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو جعلی قرار دے دی
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کہا ہے
نومبر