الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی:عمران خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن  نے سابق وزیر اعظم  عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا جس کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں شروع ہوگیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ سمیت شیخ رشید بھی شریک ہیں۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی۔عمران خان نے کہا موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے۔

الیکشن کمیشن کے بارے میں بار بار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کر چکا ہوں۔

الیکشن کمیشن فیصلے سے متعلق کپتان وکلا سے مشاورت کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملتی ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز میں ملوث رہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ چاررکنی کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے،ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم  کی نااہلی کیلئے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمراں اتحاد کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا جس پر 19ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ بل ازیں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ۔فیصلے سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری، اسد عمرالیکشن کمیشن کی دیوار پھلانگ کے اندر داخل ہوئے۔ الیکشن کمیشن میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر رینجرز، ایف سی اور پولیس اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کیے گئے اور اسلام آباد انتظامیہ نے آنسو گیس کے شیلز بھی الیکشن کمیشن پہنچائے گئے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر تمام ارکان بھی اجلاس میں پہنچے تھے جہاں انہیں سیکیورٹی سے متعلق امور اور انتظامات پر انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

مشہور خبریں۔

جو سیکشن لگائے گئے، سزا سنائی گئی اس سے شاہ محمود قریشی کا تعلق ہی نہیں، عدالت

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف

 ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی:البرادعی 

?️ 30 جنوری 2026 ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف

جج دھمکی کیس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم

?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

بجلی کی کمپنیاں مئی میں عوام سے مزید 30ارب وصولی کیلئے تیار

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مہنگائی میں نہ ختم ہونے والے اضافے کے ساتھ

ایران کا معاملہ برسلز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے

عراقی کردستان کے ہوئی اڈے اور امریکی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملہ

?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کی تمام

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے