?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن ہر صورت میں ہونے چاہئیں، الیکشن نہ کرانے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے بیوروکریٹس کے ریٹرننگ افسران (آر اوز) سمیت دیگر انتخابی عملے کی بطور تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔
بعد ازاں، اگلے روز لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ روک دی تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے کل کے فیصلے پر یہ پریس کانفرنس کرنا پڑگئی ہے، الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول کا اعلان کرنا تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن میں عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسران (آر آوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے لیے بیوروکریسی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا خلائی مخلوق کردار ادا کرے گی، کیا الیکشن کمیشن کا کردار بھی سپریم کورٹ کو ادا کرنا پڑے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک پیج پر ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کے کہنے پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہوئی ہیں، باقی صوبوں میں مسلم لیگ (ن) کے کہنے پر ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے بھی حالات ہوں لیونگ پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، پیپلز پارٹی الیکشن چاہتی ہے، پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن چاہتی ہے، یہ دونوں پارٹیاں الیکشن سے کیوں بھاگنا چاہتی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں اگر آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے، تو الیکشن کا شیڈول جاری کیوں نہیں ہوسکتا، ہم الیکشن ملتوی ہونے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) آئے، ملکر بیٹھتے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی دہشتگردی کی مذمت کرتی آئی ہے، نئے رونما ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں کو واپس لانے والوں سے سوال پوچھنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو آپریشن کے بعد زیرزمین بنے خصوصی وارڈ میں منتقل
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان کے
دسمبر
غزہ کی جنگ کا مقصد نیتن یاہو کی سیاسی بقا ہے: اولمرٹ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: سابق صہیونیست وزیراعظم نے کہا ہے کہ بن گویر اور
جون
امریکہ یوکرین کے ساتھ بھی وہی کرے گا جو افغانستان کے ساتھ کیا:امریکی سماجی کارکن
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:انسانی ہمدردی کے امور میں سرگرم ایک امریکی سماجی کارکن نے
اپریل
سویلینز کے ملٹری ٹرائل کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے
مئی
پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں
?️ 11 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انساف کے رہنماء اسد عمر نے
مارچ
مغرب نے ہمیں دھوکہ دیا : یوکرینی
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ جیسے جیسے یوکرین میں
فروری
ترکی کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے صہیونیوں کی درخواست مسترد
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اتوار کی رات انکشاف کیا کہ ترکی نے
اگست
پی ٹی وی کو نجی چینلز پیسے دیں یا پھر پارلیمنٹ پیسے دیا کرے
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت
اکتوبر