اقوامِ متحدہ میں پاکستان سے متعلق قرارداد کی منظوری پر بلاول بھٹو کا اظہارِ تشکر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی تباہی پر قرارداد منظور ہونے پراظہارِ تشکر کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہوئی تباہی پر قرارداد منظور کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کے لیے ایک پیج پر آگئے۔

بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب جیوپولیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرارداد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہونے کے اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکر گزار ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں عطیہ دینے والے ممالک اور اداروں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قرارداد کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں قدرتی آفات کے بڑے پیمانے اثرات برسوں تک رہ سکتے ہیں، حکومتِ پاکستان کے لیے بڑے پیمانے پر رہنمائی اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔

159 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی اس قرارداد میں عالمی برادری، خصوصاً عطیہ دہندگان ممالک، عالمی مالیاتی اداروں اور متعلقہ عالمی تنظیموں سمیت نجی شعبوں اور سول سوسائٹی پر زور دیا گیا کہ سیلاب کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے اور بحالی کے اقدامات کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت اور مدد کریں۔

مشہور خبریں۔

الشفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں الشفاء ہسپتال

صیہونی اسپورٹس کلب کی ویب سائٹ پر فلسیطنی کمانڈر کی تصویر

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ

پاکستانی حکام کا ایران سے گیس پائپ لائن کی تکمیل پر زور

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:بدھ کو پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات میں قریشی نے اس

کیا حماس کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جرمن اخبار کی رپورٹ

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈیر اسپیگل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

حزب اللہ کے میزائل کہاں تک پہنچ سکتے ہیں؟ سید حسن نصراللہ کی زبانی

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا

کیا امریکی صدر کے بدلنے سے واشنگٹن کی صیہونی حمایت میں فرق آئے گا؟

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن کے اہم اتحادی اسرائیلی ریاست

سعودی عرب کی سلامتی کونسل سے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی درخواست

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے نمائندے عبداللہ المعلمی نے یمن

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں دیر پا امن  ممکن نہیں: وزیر خارجہ

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے