اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا دو روزہ دورہ پاکستان

?️

اسلام آباد :(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا وفد 8 تا 10 اکتوبر تک پاکستان کے بین الاقوامی مطالعاتی دورے پر اسلام آباد میں موجود ہے جہاں ان کو مختلف شعبوں پر بریفنگ دی گئی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے امور تخفیف اسلحہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی مطالعاتی دورے کے حصے کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے والے فیلوز کے گروپ میں ہنگری، ایران، لیبیا، پاکستان، پولینڈ، امریکا، ازبکستان، ویت نام اور یمن سمیت 24 ممالک کے افسران شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی وفد کے اس دورے کا باضابطہ آغاز وزارت خارجہ کے دورے سے ہوا جہاں انہیں اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے بارے میں پاکستان کے نکتہ نظر کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی بہتری کے لیے پرامن استعمال کے لیے ٹیکنالوجیز تک بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت پر بریفنگ دی گئی۔

بیان کے مطابق دورے کے موقع پر فیلوز صحت عامہ، صنعت، زراعت، فوڈ سیکیورٹی، پاور جنریشن وغیرہ کے شعبے میں جوہری اور خلائی ٹیکنالوجیز کے استعمال کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان سینٹر آف ایکسیلنس آن نیوکلیئر سیکیورٹی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، سپارکو، ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سینٹر آف ایکسیلنس آن نیوکلیئر سیکیورٹی اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے دورے میں فیلوز کو پاکستان کے نیوکلیئر سیفٹی اور سکیورٹی آرکیٹیکچر، ریگولیٹری میکانزم اور حکومت پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے عالمی معیار کے مطابق حفاظتی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور انہیں جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا ہے۔

بیان کے مطابق فیلوز مختلف لیبارٹریوں، عالمی سطح پر تسلیم شدہ ریفرنس لائبریریوں اور ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں جدید ترین سہولیات کا بھی جائزہ لیں گے۔

بیان کے مطابق سپارکو میں شرکا کو پاکستان کے خلائی پروگرام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اس کی افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تخفیف اسلحہ پر اقوام متحدہ کے فیلوشپس پروگرام کا آغاز جنرل اسمبلی نے 1978 میں تخفیف اسلحہ کے لیے اپنے پہلے خصوصی اجلاس میں کیا تھا جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کے لیے اس طرح کے بین الاقوامی مطالعاتی دورے کی میزبانی کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

روس کی فوجی طاقت کے بارے میں برطانیہ کا اہم اعتراف

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:برطانیہ کے دفاعی سربراہ نے روس کی فوجی طاقت اور ممکنہ

سندھ ہائیکورٹ: پی ٹی اے کو ملک بھر میں ’ایکس‘ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم

?️ 22 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی

پاکستان  کابل میںہونے والے فضائی حملوں کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے

?️ 11 اکتوبر 2025پاکستان  کابل میںہونے والے فضائی حملوں کی خبروں کا جائزہ لیا جا

پنجاب حکومت کا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ

?️ 1 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے

دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے

جنرل سلیمانی دنیا کے ممالک کے حکام کی نظر میں

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی کی شہادت کے دو سال بعد دنیا کی قوموں

چیٹ جی پی ٹی نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نئے قواعد متعارف کرادیے

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی اوپن اے آئی

آزاد کشمیر: صدارتی آرڈیننس پر مذاکرات تعطل کا شکار، مظاہرین کی اسلام آباد کی جانب مارچ کی دھمکی

?️ 7 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر میں شہری تنظیموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے