?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا گیا اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کا اقوام متحدہ کا 2 روزہ دورہ مکمل ہوگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک کا 2 روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔
وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے صدر، سلامتی کونسل کے صدر، سلامتی کونسل کے مستقل و غیر مستقل ارکان کے نمائندگان، او آئی سی گروپ کے سفیروں، ذرائع ابلاغ، سول سوسائٹی، تھنک ٹینکس اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی مہم کا حصہ تھا جس کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کرنا تھا۔
ترجمان کے مطابق عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کی جڑ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے، پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت، اشتعال انگیز بیانات اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات ہے، جو پاکستان کے 24 کروڑ سے زائد عوام کے لیے زندگی کی علامت ہے، وفد نے پاکستان کا بنیادی پیغام ’ذمہ داری کے ساتھ امن‘ پیش کیا۔
ملاقاتوں میں وفد نے بھارت کی جانب سے طاقت کے غیر قانونی استعمال اور بین الاقوامی قوانین، بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی، جن میں عام شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اور خواتین و بچوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع شامل ہے۔
وفد نے 22 اپریل کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو بین الاقوامی قوانین اور معاہداتی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم، عالمی کوششوں میں کلیدی کردار اور قربانیوں کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور سرحد پار قتل و غارت گری کی مہم پر عالمی توجہ مبذول کرائی۔
وفد نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے اس کے خلاف مؤثر جنگ کے لیے تعاون درکار ہے۔
وفد نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاکستان کے ذمہ دارانہ، محتاط اور قانونی ردعمل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کا یکطرفہ حملوں کو معمول بنانے کا رجحان جنوبی ایشیا میں ایٹمی خطرات کو جنم دے سکتا ہے جسے عالمی برادری کو روکنا ہوگا۔
وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔
وفد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے تقدس کو برقرار رکھے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور اس کے معمول کے مطابق عمل درآمد کے لیے کردار ادا کرے اور بھارت و پاکستان کے مابین تمام تنازعات، بالخصوص جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے کے حل کے لیے جامع مذاکرات کے آغاز میں مدد دے۔
وفد نے اپنا دورہ اس واضح پیغام کے ساتھ مکمل کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر پُرامن و تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے لیکن کسی قسم کی جارحیت، قانون شکنی یا بین الاقوامی ضوابط کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرقیادت پارلیمانی وفد میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و ماحولیات سینیٹر شیری رحمٰن، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وفاقی وزیر برائے تجارت، دفاع و خارجہ امور انجینئر خرم دستگیر خان، سابق وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سابق سیکریٹری خارجہ اور سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ شامل تھیں۔


مشہور خبریں۔
لندن اور انقرہ نے 11 بلین ڈالر مالیت کے ٹائفون لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم، جنہوں نے انقرہ کا دورہ کیا، پیر
اکتوبر
بھارتی حکومت کا یوٹیوب کے متعدد چینل بند کرنے کا اعلان
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی حکومت نے ملک کی سکیورٹی کے خلاف سرگرم ہونے اور
اپریل
پاکستان گوادر بندرگاہ کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کا خواہاں
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حکومت پاکستان گندم، کھاد اور چینی سمیت پبلک سیکٹر کی 60
دسمبر
صیہونی دشمن کے ساتھ لڑائی یقینی ہے:انصاراللہ
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کی عوامی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا
نومبر
عدالتی فیصلہ کسی جماعت نہیں، ملک توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے۔ بیرسٹر دانیال چودھری
?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چودھری نے
اگست
روس یوکرائن کشیدگی نیٹو کی پیداوار ہے:ایران
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ روس اوریوکرائن کے درمیان پیدا ہونے
فروری
شام پر اسرائیل کے حملوں کا تجزیہ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی نازک
اپریل
بائیڈن کا دورۂ یورپ ؛روس سے متعدد امریکی سفارت کاروں کا خارجہ
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے خلاف روس کا فوجی آپریشن 29ویں روز میں داخل
مارچ