افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کیلئے پاکستانی، کشمیری کمیونٹی کا عظیم الشان اجتماع

پاک فوج

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ڈنمارک میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منانے کے لیے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا ایک عظیم الشان اجتماع انعقاد پذیر ہوا جس میں بھارت کیخلاف جنگ میں فتح کا جشن منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک کے صدر بابر خان اور پاکستان سول سوسائٹی ڈنمارک کے قائم مقام صدر امیر مختار نقوی اور چوہدری افضال آف ڈھل نے پروگرام کو آرگنائز کیا۔ پروگرام اظہار تشکر برائے افواج پاکستان میں ڈنمارک میں آباد پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے اپنے انداز سے فتح کا جشن منایا جس میں خواتین، بچے، سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی اور رفاعی حلقوں کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پروگرام میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ میاں منیر مہمان خاص تھے، پاکستان کی اس عظیم فتح کو ڈنمارک میں کیک کاٹ کر منایا گیا۔

اس موقع پر پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج رہی تھی، ملی نغموں کی دھن پر ہر کوئی رقص کر کے اس فتح کو اپنے انداز سے منا رہا تھا، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر زندہ باد، پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے ڈنمارک کی شاہراہوں پر گونج رہے تھے جسے ڈینش عوام اور دیگر کمیونٹیز وکٹری کا نشان بناکر پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کررہے تھے۔

پروگرام میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی نے پہلی دفعہ ملکر پاکستان کی فتح کے جشن کو منایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی جارحیت کا جواب دیا، اسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی سفارتی کوششیں ناکام؛ کمپوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان کشیدگی جاری

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے کمپوڈیا اور تھائی لینڈ کے

دنیا ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیل نے نیوی گیشن ایپلی کیشنز بند کردیں

?️ 18 جون 2025سچ خبریں: ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل نے حفاظتی اقدامات کے تحت

صہیونی فوج کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس اور فلسطین کے حامی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کی

جدہ اجلاس میں واشنگٹن کے لیے الٹے نتایج

?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:    ایک بین الاقوامی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے اردن

فرانس کے وزیر خارجہ: پوپ کے خلاف ٹرمپ کے لفظی حملے ناقابل قبول ہیں

?️ 19 اپریل 2026سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے دنیا کے

اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے خوفزدہ کیوں ہے ؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی اور صیہونی حکام کے حوالے سے

یمن میں واشنگٹن،ریاض اور تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ تر مغربی اور

علی امین گنڈاپور جس طرح چل رہے ہیں اسی طرح چلتے رہیں گے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے