?️
راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں امن کے ضامن نہیں،یہ فیصلہ افغان فریقوں نے کرنا ہے انہوں نے کہ خطے کی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے ہم نے ہمیشہ خطے میں امن قائم کرنے کی کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی ہم ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔
مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات کے لیے ہم نے بہت تیاری کی ہے۔ملک و قوم کی سیکیورٹی کے اقدامات کیے ہوئے ہیں۔افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے برا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا۔پر امن افغانستان کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا۔خطے کے امن کا دارو مدار افغانستان میں امن عمل سے ہے۔
بلوچستان میں بھی شدت پسند گروہوں کو تقویت مل سکتی ہے۔ملک دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کے مطابق بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان بارڈر پر 90 فیصد فینسنگ مکمل ہو چکی، باقی بھی مکمل کر لی جائے گی۔بارڈر پر سیکڑوں پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔بارڈر پر جدید بائیو میٹرک سسٹم کی بھی تنصیب کی گئی ہے۔صرف نوٹیفائی کراسنگ ہو سکے گی،ایف سی کی استعداد کار میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔لیویز کی ٹریننگ کی بھی ہماری فوجی نگرانی کر رہی ہے۔ہم نے نہایت کپمری ہینسو سسٹم بنایا ہے۔ ہم نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔
مشہور خبریں۔
منصور عثمان اعوان نئے اٹارنی جنرل پاکستان مقرر
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے
دسمبر
9 مئی کے واقعات ’پاکستان مخالف، دہشت گرد‘ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے
مئی
امریکہ میں انتخابی نظام اور جمہوریت پر اعتماد میں کمی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: اے بی سی نیوزچینل نے جمعہ کو ماہرین کی
اکتوبر
سی آئی اے نے روسی شہریوں کو جاسوسی کی دعوت دی
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک ویڈیو
مئی
کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
?️ 5 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ
مئی
امریکہ اور صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب ملے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ اور طالبات کے اجتماع سے
نومبر
یوکرین کے شہر خارکیف میں دھماکہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے ہفتے کی صبح مشرقی یوکرین
اکتوبر
ریاض بڑے پیمانے پر بیجنگ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں: بلومبرگ
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ریاض کی جانب سے عرب
جون