?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کی ضرورت ہے، اس ملک میں طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کی پاسداری ان پر معاشی دباؤ کی کمی سے منسلک ہے افغانستان کی معیشت طویل عرصے سے غیر ملکی امداد پر انحصار کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں انسانی فلاحی صورتحال پر بلائی گئی اقوامِ متحدہ کی کانفرنس کے دوران ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کے لیے افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن اس وقت تک پائیدار نہیں رہ سکتا جب تک افغانستان کو ضروری معاشی اور مالی گنجائش نہ فراہم کی جائے۔طالبان کے قبضے کے بعد اچانک غیر ملکی عطیہ دہندگان کی جانب سے امداد ختم کرنے کے بعد افغانستان کو معاشی تباہی کے ساتھ ساتھ انسانی بحران کا سامنا ہے۔
افغانستان کی معیشت طویل عرصے سے غیر ملکی امداد پر انحصار کر رہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق مغربی حمایت یافتہ اشرف غنی حکومت ختم ہونے سے قبل اس کا سالانہ 80 فیصد بجٹ امریکا اور بین الاقوامی عطیات دہندگان فراہم کرتے تھے۔
کابل میں تبدیلی کے فوراً بعد امریکا نے طالبان حکومت میں انسانی حقوق کے خدشات اور افغانستان میں موجود دہشت گردو گروہوں کی جانب سے عالمی امن و سلامتی کے خطرے کے پیشِ نظر اپنے بینک میں موجود افغانستان کے تقریباً 9 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے تھے۔اسی کی پیروی کرتے ہوئے عالمی قرض دہندہ اداروں، عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی اپنے زیر انتظام فنڈز تک طالبان کی رسائی بلاک کردی تھی۔


مشہور خبریں۔
عراقی فوج اور حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر دہشت گرد حملے
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:عراقی ذرائع نے ملک کی سرزمین پر امریکی فضائی حملوں کے
فروری
صیہونی ریاض کے ممکنہ سمجھوتے پر فلسطینیوں کا رد عمل
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اس اعتماد کا
اگست
ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی
?️ 12 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے
نومبر
کیا پاکستان برکس میں شامل ہو گا؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی
جون
اسرائیل کی زمینی کارروائی کا اصل مقصد شمالی غزہ پر مکمل کنٹرول ہے۔
?️ 18 ستمبر 2025اسرائیل کی زمینی کارروائی کا اصل مقصد شمالی غزہ پر مکمل کنٹرول
ستمبر
بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں، مقتدرہ کو سیاسی شخصیات سے نہیں ملنا چاہئے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے
ستمبر
مصر نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر
مئی
صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو
?️ 26 اگست 2025قمبرشہدادکوٹ (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
اگست