افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کریں گے: دفتر خارجہ

پلانٹڈ میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلانا بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں ، امن ، ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو مزید آگے بڑھانے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ گہرے روابط قائم کیے ہوئے ہے اور دنیا کے متعدد عالمی رہنما وزیراعظم عمران خان یا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرچکے ہیں۔اس بات چیت کا زیادہ تر حصہ غیر ملکیوں اور خطرات کے شکار افغان شہریوں کو کو افغانستان سے نکالنے پر مرکوز رہا۔

پاکستان کی مدد سے دنیا کے تقریباً 38 ممالک سے تعلق رکھنے والے کم و بیش12 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا گیا۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کی انخلا کے لیے فراہم کردہ سہولت کو عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا۔

چنانچہ اب جبکہ انخلا کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے تو توجہ مستقبل کی افغان حکومت، اس کی پہچان، بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور امن و استحکام کے امکانات کی جانب ہے۔برطانوی سیکریٹری برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ترقیاتی امور، ڈومینک راب افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لیے اس وقت پاکستان کے دو روزہ دورے پر موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک اے ملی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔امریکی جنرل کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سینئر رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول پاکستان اور خطے کے موجودہ سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان دنیا پر مسلسل زور دے رہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے اور ساتھ ہی اس مرحلے پر افغانستان کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے خبردار بھی کررہا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا غریب گھرانوں کے لیے اہم اعلان

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان

آڈیو لیکس معاملہ: ایف آئی اے نے شوکت ترین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا

?️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے  کے سائبر کرائم ونگ نے

وزیر اعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف ‘پائیدار نظام’ پر زور، سیلاب سے مزید 18 افراد جاں بحق

?️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بدھ کے روز سیلاب سے مزید

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او آرڈر واپس لے لیا

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ

شہباز گل کا اہم بیان،وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کا حماس کے بارے میں اہم بیان

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ

انتخابی عمل کی نگرانی شفاف، غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی، نگران وزیراعظم

?️ 22 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم

صیہونی کابینہ کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے بڑی ذلت کا سامنا

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے نیتن یاہو کے دفتر سے انتہائی خفیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے