افغانستان میں امن واستحکام سے پورا خطہ مستفید ہوگا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں اگرامن واستحکام ہوتا ہے تو اس سے پورا خطہ مستفید ہوگا اور افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حال ہی میں تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے دورے سے وطن واپس پہنچے جہاں انہون نے اپنے دوروں کے دوران ان ممالک کے سربران اور وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران انہیں افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ہفتہ کو افغانستان کی صورتحال پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نےکہا کہ مجھے چار ملکی دورے کے دوران قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر جاننے کا بھی موقع ملا اور ہمسایہ ممالک کی سوچ حقیقت پسندانہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہوں گے جبکہ افغانستان میں امن و استحکام کے نتیجے میں پورا خطہ مستفید ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ امن چاہتےہیں، وہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لیکن ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے اس کو دہرانا نہیں چاہیے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف ہوئی اور کابل میں جاری انخلا کے عمل میں بھی پاکستان مختلف ممالک کے سفارتی عملے کو نکالنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان پر لوگ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ افغانستان میں امن خراب کرنے والوں میں بھارت سرفہرست ہے جو پاکستان کے خلاف منفی حرکتیں کر رہا ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ بھارت نے مختلف گروپس کو دہشت گردی کے لیے جوڑا اور وہ خطے کا امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، خدشات موجود ہیں اور ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا ہم نے افغانستان کے ساتھ اپنا بارڈر بند نہیں کیا اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری گزشتہ روز برطانیہ کے وزیر خارجہ سے افغانستان کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور انہیں پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے بھی کہا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی صیہونی حکومت کی منظم حمایت

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بین اینڈ جیریز کمپنی نے مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں

ہم سب کے ذمہدار نہیں ہیں: میکرون

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں فرانسیسی صدر ایمانوئل

کالعدم تنظیم سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہورہے ہیں

?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا

روس اور چین کی بشار الاسد کو مبارکباد

?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:چین اور روس کی حکومتوں نے شامی صدر بشار الاسد کو

خیبر پختوںخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی

شیخ رشید کا بجلی کا بِل کتنا آیا کہ شکوہ کیا؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ

مسلم لیگ (ن) 15 جنوری کو انتخابی منشور پیش کرے گی

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) آئندہ ماہ 8 فروری کو منعقد

سعودی ولی عہد پر ان کے بھائی کا قاتلانہ حملہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کے بھائی بندر بن سلمان نے شاہی گارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے