افغانستان ،کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔ طلال چودھری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں تین مختلف کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس نے ہمیشہ کوشش کی ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھے، افغانستان سے بہت عرصے سے دہشت گردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کےلیے ہر طرح کی کارروائی کر رہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں، 70ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے اور کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والی یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی، یہ کارروائی 3 مختلف مقامات پر7جگہوں پر کی گئی جس میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں، بہت سارے شواہد موجود ہیں کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت پاکستان کی تھی۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ افغانستان اور اس کی عبوری حکومت اپنا فرض نبھانا نہیں چاہتے، دوحہ معاہدے میں افغانستان نے پوری دنیا کو باور کرایا تھا کہ افغان سرزمین کسی کے لیے بھی دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، لیکن افغانستان دہشت گردی روکنے میں ناکام رہا۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور

?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی

۲۰ فیصد تماشائیوں کے ساتھ پی ایس ایل6 کے ٹکٹوں کی قیمت

?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ۲۰ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل

2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ

بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے کیسے بچائیں؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بیٹا فون کم استعمال کرو، آنکھیں خراب ہو جائیں گی۔۔۔‘

امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کس طرف جا ر ہے ہیں

?️ 11 نومبر 2025امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کس طرف جا رہا ہے سابق امریکی

سندھ کے وزیر تعلیم نے اسکول کے متعلق دیا اہم بیان

?️ 24 مارچ 2021سندھ (سچ خبریں) جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ

ماسکو اور بیجنگ میں ایران کے سفیران: ایران مخالف قرارداد کو ویٹو کرنا چین اور روس کی دانشمندی کا مظہر تھا

?️ 7 اپریل 2026سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے سفرائے ماسکو اور بیجنگ نے مشترکہ

پاکستان نے عالمی قوانین کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے، حریت کانفرنس

?️ 10 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے