?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، صادق خان کے دورہ افغانستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، انہوں نے پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو یکطرفہ اور متعصبانہ قرار دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ایک جاری عمل ہے، صادق خان کا دورہ افغانستان ایک اعلیٰ سطح کا دورہ تھا، جس میں افغانستان کے ساتھ جعفر ایکسپریس والا معاملہ اٹھایا گیا، دورے میں طورخم بارڈر پر بنائے جائے والے تعمیرات سمیت تمام معاملات اٹھائے گئے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر عائد کی جانے والی پابندیاں یکطرفہ اور متعصبانہ ہیں، یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے سے متعلق ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کروائے ہیں۔
ترجمان نے روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی مستقل بنیادوں پر ہوگی،پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہے،ہم نے ہمیشہ بات چیت کو فوقیت دی ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا میں پیش کیے گئے بل کا پتہ ہے، یہ بل ایک فرد کی ذاتی کوشش ہے، یہ بل پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے، امید کرتے ہیں کہ امریکی کانگرس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی احمقانہ غلطی نے اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھولے
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے چند ہفتے قبل صیہونی حکومت کے خلاف
اکتوبر
طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال؛ پنجاب میں رین ایمرجنسی نافذ
?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب
جولائی
اسرائیلی نیویں، یاسین 105 راکٹ سے تباہ
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کے مطابق، قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے
جولائی
جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون
جنوری
صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ مریم نواز
?️ 21 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبےکے
مئی
ہم نے عمران خان کو کوئی ڈیل آفر نہیں کی۔ عقیل ملک
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک
ستمبر
بائیڈن کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا ارادہ
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی سرکردہ
جولائی
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے حملوں اور
مئی