افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے  انہیں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہم مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اب انہیں اپنے ملک جانا ہوگا۔ افغان مہاجرین اور ویزا ختم ہونے والوں کو 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متفقہ فیصلہ ہوا 3 لاکھ افغان مہاجرین کو افغانستان واپسی بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین اور ویزا ختم ہونے والوں کو 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اب انہیں اپنے ملک جانا ہوگا۔خیال رہے یہ مہاجرین افغان طالبان کی حکومت بننے پر پاکستان میں آئے تھے۔یاد رہے 15 دسمبر کو وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس ‏میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزرا، انٹیلی جنس حکام اور سینئرسول وملٹری افسران ‏نے شرکت کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ‏ہوئے کہا تھا کہ امیدہے دنیا افغانستان سےعلیحدگی جیسی ‏غلطی نہیں دہرائےگی اورعالمی برادری افغانستان کے کمزور لوگوں کی مدد کرے، پاکستان انسانی ‏بحران سے نمٹنے کیلئے افغانستان کوہرممکن مدد فراہم کرے گا۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیا

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100

خرطوم آزاد ہوا؛ امارات کی حمایت یافتہ فوج کی شکست

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: خرطوم پہنچنے اور صدارتی محل میں حاضری کے بعد سوڈان

غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان اختلافات

?️ 29 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر واشنگٹن اور تل ابیب

پاکستان نے دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلاٹ خلا میں لانچ کردیا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل

ترمیمی بلز کا تنازع، صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری کی خدمات واپس کردیں

?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان صدر  نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل

بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کر لیا گیا

?️ 21 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کرلیا

اسرائیل کو اپنے شہریوں کے متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن اور مصر کے سفر پر تشویش

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:   ٹائمز آف اسرائیل نے ایران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے

سہیل وڑائچ کا عمران خان سے ملاقات کا احوال

?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے