?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہم مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اب انہیں اپنے ملک جانا ہوگا۔ افغان مہاجرین اور ویزا ختم ہونے والوں کو 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متفقہ فیصلہ ہوا 3 لاکھ افغان مہاجرین کو افغانستان واپسی بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین اور ویزا ختم ہونے والوں کو 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اب انہیں اپنے ملک جانا ہوگا۔خیال رہے یہ مہاجرین افغان طالبان کی حکومت بننے پر پاکستان میں آئے تھے۔یاد رہے 15 دسمبر کو وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزرا، انٹیلی جنس حکام اور سینئرسول وملٹری افسران نے شرکت کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ امیدہے دنیا افغانستان سےعلیحدگی جیسی غلطی نہیں دہرائےگی اورعالمی برادری افغانستان کے کمزور لوگوں کی مدد کرے، پاکستان انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے افغانستان کوہرممکن مدد فراہم کرے گا۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے تیز ترین اننگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز
دسمبر
ایک تہائی امریکیوں کا معاشرے میں کم نچلے طبقے سع تعلق
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: گیلپ پول کے مطابق، پچھلے 20 سالوں میں اپنے آپ
جون
سویڈن کے سفیر نے لبنان کیوں چھوڑ ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:بنانی ویب سائٹ Lebanon Debate نے اعلان کیا ہے کہ بیروت
جولائی
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف انوکھی ہڑتال، سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگادیئے گئے
?️ 30 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف انوکھی ہڑتال شروع
مارچ
دوحہ مذاکرات | مزاحمت کی ذہین پوزیشن پر نیا صیہونی دھوکہ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: دوحہ مذاکرات سے واقف ذرائع نے اس بات کی طرف
جولائی
مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان
فروری
اگر ایران سے براہ راست مذاکرات نہ ہوئے تو وٹیکاف کا سفر منسوخ ہو سکتا ہے:امریکی میڈیا
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا
اپریل
ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم نے فوج طلب کرلی
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے لئے وزیراعظم عمران
اپریل