🗓️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے سابق صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔
گورنر پنجاب نے سابق صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے وفود سے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والے سابق وزرا میں رانا مشہود احمد خان ،خواجہ عمران نذیر ،ایم این اے نواب شیر وسیر ،ایم این اے ملک محمد ریاض، ممبران اسمبلی میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالروف غزالی سلیم بٹ ،حنا پرویز بٹ سمیرا کومل، فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری شامل تھے۔
ان رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا، اتحادی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون آور مدد کا عندیہ دے چکے ہیں، ملک کو معاشی طور مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو آئین و قانون کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔
واضح رہے کہ 20 دسمبر کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 21 دسمبر کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا اور اس روز اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکامی پر رات گئے وزیر اعلیٰ کو عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔
تاہم بعد لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کو اگلی سماعت تک صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے منصب پر بحال کردیا تھا اور تمام فریقین کو 11 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایران اپنے خلاف فوجی کارروائی پر تیزی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے: سابق صیہونی اہلکار
🗓️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس آرگنائزیشن امان کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے
مئی
دشمن خوب جانتا ہے کتنا پانی میں ہے:نصراللہ
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی
جولائی
فرانسیسی حکام کا مظاہروں کو دبانے کے لیے انوکھا فیصلہ
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف
جولائی
ہم نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے:چین
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے
جون
معاشی چیلنجز، بیرونی رقوم کا حصول اور آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر رکھنا ہوگا، اسٹیٹ بینک
🗓️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب
دسمبر
یوکرین کے لیے سب سے بڑا امریکی امدادی پیکج
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کا اگلا پیکیج جس کی
اگست
ریلوے نیٹ ورک ورکرز کی ہڑتال نے برطانوی ٹرانسپورٹ سسٹم کو زمین بوس کیا
🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:کام کے نامساعد حالات اور کم اجرتوں کے خلاف دیگر 14
فروری
امریکہ میں 6 جنوری کی طرح ہنگامہ آرائی کا امکان
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی کانگریسی پولیس کے سربراہ ٹام مینجر نے
جنوری