اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے ایک دھڑے نے اسپیکر اسمبلی کے خلاف ’ڈھائی سال بعد استعفیٰ دینے کے معاہدے کا احترام نہ کرنے‘ پر تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

وزیر خزانہ جاوید علی اور وزیر جنگلات راجا ذکریہ کی جانب سے امجد علی زیدی کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک جمع کروائی، ان کا کہنا تھا کہ 16 قانون سازوں نے تحریک پر دستخط کیے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2020 میں ایک معاہدہ ہوا تھا کہ موجودہ اسپیکر امجد نیازی ان کی حمایت میں ڈھائی برس بعد عہدہ چھوڑ دیں گے، لیکن امجد نیازی نے وعدے نبھانے سے انکار کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہوا تھا کہ امجد نیازی ڈھائی سال اسپیکر کا عہدہ اپنے پاس رکھیں گے اور اس کے بعد میں باقی مدت کے لیے اسپیکر منتخب ہو جاؤں گا۔

ڈپٹی اسپیکر کے مطابق یہ معاہدہ سابق وزیراعظم عمران خان اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی موجودگی میں ہوا تھا۔

نذیراحمد نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے مطالبے کے باوجود امجد نیازی عہدہ نہیں چھوڑ رہے۔

گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے ڈان کو بتایا کہ جماعت کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے 33 اراکین میں سے پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کو 22 ارکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ تحریک منظور کرنے کے لیے کم از کم 17 ارکان کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب، اسپیکر امجد علی نیازی نے ڈان کو بتایا کہ اسپیکر کے عہدے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لیا جارہاہے۔

🗓️ 27 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

َآزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون ہوگا

🗓️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران

نیٹو افواج میں الرٹ جاری

🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے

شہبازشریف کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم

🗓️ 3 جولائی 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی

سابق صیہونی عہدہ دار کا اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں انتباہ

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک سابق عہدہ دار نے

ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے

🗓️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق

غزہ آپریشن میں صیہونی فوجیوں کا بہت زیادہ نقصان

🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: الاقصیٰ شہداء بٹالینز نے اعلان کیا کہ فلسطینی جنگجوؤں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے