اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 58 ہزار 799 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا جو گزشتہ روز کی کلوزنگ 58 ہزار 199 پوائنٹس سے 600 یا 1.03 فیصد زیادہ تھا۔

پچھلے ہفتے سے جاری اپنی تیزی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے بینچ مارک 100 انڈیکس نے ایک اور اب تک کی بلند ترین سطح کو چھوا اور ایک دن پہلے ہی 58 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کیا۔

آئندہ ماہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈالر ملنے کی توقع، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ترسیلات سے متعلق مثبت اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

آج ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ایکویٹیز ہیڈ رضا جعفری نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ غیر ملکی خریداری بحال ہونے کو قرار دیا۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ حکومت کی جانب سے معیشت پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ شرح سود میں مستقبل میں کمی متوقع ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔

خیال رہے کہ 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امام خمینی کی نظر میں بین الاقوامی نظام کے ڈھانچے

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: شاید یہ کہا جا سکتا ہے کہ بین الاقوامی سطح

لندن سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کچھ اہم اعلانات متوقع ہیں:مریم اورنگزیب

?️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لندن سے

شام کے خلاف دہشتگردوں کے خطرناک منصوبے

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے شام کے صدارتی انتخابات سے قبل

قیدیوں کا تبادلہ اور مزاحمت کا اخلاق

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کی انادولو ایجنسی کی ایک رپورٹکے مطابق غزہ میں

مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاکر نام نہاد اسلامی ممالک کو آئینہ دکھا دیا

?️ 29 مئی 2021مالدیپ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں

واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا

?️ 7 جون 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف

بھارت نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی

?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سرکاری حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے

کیا غزہ میں جنگ بندی نیتن یاہو کی سیاسی خودکشی ہو گی؟

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے تناظر میں اپنے جائزے میں، اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے